تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پہلگام واقعے پر مودی سرکار کا بھانڈا پھوڑنے والی گلوکارہ پر غداری کا مقدمہ

by ویب ڈیسک
اپریل 29, 2025
پہلگام واقعے پر مودی سرکار کا بھانڈا پھوڑنے والی گلوکارہ پر غداری کا مقدمہ
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی میڈیا کے مطابق، نیہا سنگھ راٹھور پر لکھنؤ میں غداری، مذہبی منافرت، اشتعال انگیزی، سیکیورٹی اداروں کی توہین اور عوامی جذبات مجروح کرنے جیسے 10 مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔  نیہا  کا قصورصرف ایک ویڈیو ہے جس میں انہوں نے پہلگام واقعے کو "حکومتی ڈرامہ” قرار دے کر نریندر مودی کی انتخابی سیاست پر سوال اٹھا دیا۔  وائرل ویڈیو میں نیہا نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "جو وزیر اعظم دوسرے ممالک کی جنگیں ایک فون کال پر بند کروا دینے کے دعوے کرتا ہے، وہ اپنے ہی ملک میں خون بہنے سے کیوں نہ روک پایا؟  انہوں نے مزید کہا کہ "جب سوال پوچھنے پر پابندی ہو، اور صرف آنکھ بند کر کے یقین کرنے کا کہا جائے، تو سمجھ لو کہ کچھ نہ کچھ چھپایا جا رہا ہے۔  یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلی، اور بتایا گیا ہے کہ اسے پاکستانی اکاؤنٹس سے بھی شیئر کیا گیا، جسے بھارتی حکومت نے اپنے خلاف "پروپیگنڈہ” قرار دیا۔

بھارتیہ نیئیا سنہتا اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ گلوکارہ کی ویڈیو سے بھارت کے ہلاک ہونے والے فوجیوں  اور ان کے خاندانوں، اور قومی سلامتی اداروں کی توہین ہوئی ہے۔  تاہم حقیقت یہ ہے کہ نیہا سنگھ راٹھور ہمیشہ سے اپنی نظموں، سوالوں اور عوامی بیانیے کی ترجمانی کرنے والی آواز رہی ہیں۔ پہلے بھی ان کی ایک نظم نے یوپی حکومت کو شرمندہ کیا تھا اور اب پہلگام جیسے حساس معاملے پر ان کے سوال حکومت کو ایک بار پھر بےچین کر گئے۔  اب تک ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، لیکن واضح ہے کہ نیہا کے خلاف کارروائی صرف ان کی ایک ویڈیو پر نہیں، بلکہ اس جرات مند سوچ پر ہے جو طاقت کے ایوانوں کو آئینہ دکھاتی ہے۔  نیہا سنگھ راٹھور آج بھارت کی اس آواز کا نام ہے جو ڈر کے ماحول میں بھی خاموشی توڑتی ہے۔  تجزیہ کاروں کے مطابق یہ سوال صرف ان کے خلاف درج مقدمے کا نہیں، بلکہ آزادی اظہارِ رائے کے گلے گھونٹنے کی ایک اور کوشش کا ہے۔

Previous Post

جعفر ایکسپریس حملے کے شواہد ہیں، علاقائی حریف دہشتگردی کا سرپرست ہے، پاکستان

Next Post

پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

Next Post
پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

Discussion about this post

تار نامہ

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

ٹرمپ انتظامیہ کی  اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

ٹرمپ انتظامیہ کی اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

امریکہ کی ثالثی کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق

ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist