تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

مِس فلسطین کا مِس یونیورس 2025 مقابلے پر الزام

by ویب ڈیسک
نومبر 25, 2025
مِس فلسطین کا مِس یونیورس 2025 مقابلے پر  الزام
Share on FacebookShare on Twitter

مِس یونیورس 2025 اس بار خوبصورتی کے مقابلے سے زیادہ ایک نہ ختم ہونے والا تنازع بن کر سامنے آیا۔ کچھ امیدواروں کا واک آؤٹ، ایک جج کا اچانک استعفیٰ، میزبان کی برطرفی، اور ایک امیدوار کا اسٹیج سے گر جانا, سب نے اس عالمی ایونٹ کی ساکھ کو بری طرح ہلا کر رکھ دیا۔ میکسیکو کی حسینہ کے تاج پہن لینے کے بعد بھی الزامات اور سوالات کی گونج ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ اسی ہنگامہ خیز ماحول میں مِس یونیورس فلسطین ندین ایوب نے ’Most Beautiful People‘ کیٹیگری کے ووٹنگ عمل کو شدید غیر شفاف قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مقابلے کے اختتام سے صرف 30 منٹ پہلے تک وہ واضح برتری کے ساتھ سرفہرست تھیں، مگر حیران کن طور پر چند منٹ میں ہی ایک دوسری امیدوار کے ووٹ بیس ہزار تک بڑھ گئے، جسے وہ "ناممکن” قرار دیتی ہیں جب تک کہ یہ تبدیلی اندرونی طور پر نہ کی گئی ہو۔

nadeenm ayoub

حیرت انگیز طور پر کیٹیگری بند ہونے کے بعد بھی کسی فاتح کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اگرچہ حسینہ عالم کا تاج میکسیکو کی فاطمہ بوش نے اپنے نام کرلیا، مگر ندین ایوب کے دل میں سب سے بڑا فخر یہ ہے کہ وہ فلسطین کی نمائندہ بن کر دنیا کے سامنے آئیں۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ صرف ایوارڈ کی بات نہیں، میرا اصل مشن اپنے لوگوں کی آواز بننا ہے اور وہ تاج میں پہلے ہی جیت چکی ہوں۔ لیکن بطور فلسطینی خاتون، ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانا میرا فرض ہے۔ سوشل میڈیا صارفین بھی ندین کے مؤقف کی تائید کرتے نظر آئے۔ متعدد صارفین نے دعویٰ کیا کہ مِس یونیورس ایپ اُن کے ووٹ قبول نہیں کر رہی تھی، کریش ہو رہی تھی، یا انہیں فری ووٹ استعمال کرنے سے روک رہی تھی، جس سے شکوک مزید گہرے ہوگئے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ 2025 وہ پہلا سال تھا جب فلسطین نے مِس یونیورس میں شرکت کی، اور ندین ایوب ٹاپ 30 میں شامل ہوکر تاریخ رقم کر گئیں۔ اس تاریخی قدم کے باوجود مقابلے پر لگنے والے دھاندلی کے سائے اب بھی گہرے ہیں۔

Previous Post

آسٹریلیا کے لیے ویزا درخواستیں دینے کیلئے مزید سہولت

Next Post

گیس مہنگی نہیں ہورہی

Next Post
gass

گیس مہنگی نہیں ہورہی

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist