تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

مخصوص نشستوں کا فیصلہ آج بھی نہیں ہوسکا

by ویب ڈیسک
فروری 27, 2024
کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو
Share on FacebookShare on Twitter

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کی جانب سے فروغ نسیم پیش ہوئے جبکہ  سنی اتحاد کونسل کی طرف سے علی ظفر پیش ہوئے۔ اُن کا موقف یہ تھا کہ یہاں اپنی مخصوص نشست کے لیے آئے ہیں۔ اگر سیاسی جماعتیں نشستیں لینا چاہتی ہیں تو وہ کھل کر کہیں کہ ہم یہ نشست لینا چاہتے ہیں، ایم کیو ایم، پی پی پی، ن لیگ بطور جماعت آ کر کلیم کریں،  اعتراض صرف یہ  ہے کہ کوئی ایسے ہی آ جائے اور کہے کہ یہ نشست میری ہے، اسے نشست نہیں مل سکتی۔ جس پر رکن الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی طرف سے خالد مقبول صدیقی آئے ہیں کہ  یہ نشستیں آپ کو نہ ملیں۔  مسلم لیگ ن کے اعظم نذیر تارڑ اور پیپلز پارٹی کے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہم بطور سیاسی جماعت ہی پیش ہو رہے ہیں، کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو یہ مخصوص نشست مل سکتی ہے کہ نہیں۔  علی ظفر نے کہا کہ کسی کو حق نہیں ہے کہ میری نشست لے، میری مخصوص نشستوں کی درخواست بھی  ہے۔ اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے استدعا کی کہ ہماری مخصوص نشستوں کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کریں۔  چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سماعت کے لیے درخواستیں مقرر کی ہیں، علی ظفرصاحب ، آپ کی درخواستیں بھی کل کے لیے لگا رہے ہیں، ساری درخواستیں یکجا کرتے ہیں۔  الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت بدھ  تک ملتوی کر دی۔

Previous Post

مریم نواز ۔۔۔ پنجاب کی پہلی بار خاتون وزیراعلیٰ منتخب

Next Post

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

Next Post
خواتین کو وراثت میں حق دینے کی حمایت پر خاتون پولیس افسر کی پذیرائی

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist