تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کراچی میں بارش اور بلند لہریں: نکاسیٔ آب بڑا چیلنج، مگر انتظامیہ الرٹ

by ویب ڈیسک
ستمبر 8, 2025
مرتضیٰ وباب کراچی کے نئے میئر
Share on FacebookShare on Twitter

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کی بارشوں کے بعد کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر کی بلند لہروں کے باعث پانی نہر خیام میں واپس آرہا ہے، جس کے نتیجے میں آج اور کل نکاسیٔ آب سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔ تاہم انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ انتظامیہ مکمل طور پر تیار ہے، عملہ اور مشینری فیلڈ پر موجود ہے۔ میئر کراچی کے مطابق طارق روڈ انڈر پاس ٹریفک کے لیے مکمل کھلا ہے، جبکہ ڈرگ روڈ اور سب میرین انڈر پاسز بھی آمدورفت کے لیے دستیاب ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں۔

طارق روڈ انڈرپاس کلیئر اور عام ٹریفک کے لئے کھلا ہے۔ عملہ گراؤنڈ پر موجود ہے https://t.co/M1ChZLdS1b pic.twitter.com/E6Dn5nj6BE

— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) September 8, 2025

نالوں کی صفائی اور نکاسیٔ آب کے انتظامات

بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کے تمام نالوں کی صفائی کی صورتحال تسلی بخش ہے اور چوکنگ پوائنٹس کلیئر کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گجر، اورنگی اور محمود آباد نالوں سمیت کے ایم سی کے 43 بڑے نالوں کی صفائی جاری ہے۔ مزید کہا کہ شہر کے 14 انڈر پاسز میں اضافی پمپس نصب کر دیے گئے ہیں تاکہ بارش کے پانی کی نکاسی میں تاخیر نہ ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی 120 گاڑیاں بھی فیلڈ میں تعینات کی گئی ہیں جو ضرورت کے مطابق مختلف علاقوں میں پہنچائی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلدیاتی عملے کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس دیا جا سکے۔

طارق روڈ انڈرپاس کلیئر اور عام ٹریفک کے لئے کھلا ہے۔ عملہ گراؤنڈ پر موجود ہے https://t.co/M1ChZLdS1b pic.twitter.com/E6Dn5nj6BE

— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) September 8, 2025

شہریوں کے لیے پیغام

مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کو یاد دلایا کہ شہر کے نالوں کی گنجائش 40 ملی میٹر بارش تک ہے۔ اس سے زائد بارش کے اثرات تو آتے ہیں، لیکن پچھلی بارشوں میں انتظامیہ نے چند گھنٹوں میں مرکزی شاہراہوں سے پانی نکال کر مثال قائم کی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ گھبراہٹ میں مبتلا نہ ہوں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔ کل چھٹیوں کے حوالے سے افواہیں پھیلائی گئیں لیکن ماہرین کی رپورٹ کے مطابق دن میں بارش متوقع نہیں تھی، اس لیے دفاتر اور تعلیمی ادارے کھلے رہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر ضرورت پیش آئی تو ماہرین کی رہنمائی میں فوری فیصلے کیے جائیں گے۔

پی ڈی ایم اے کے اقدامات

دوسری جانب پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبائی وزیرِ بحالیات مخدوم محبوب کی ہدایت پر شہر میں 16 مقامات پر ڈی واٹرنگ مشینیں نصب کر دی ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسیٔ آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

فیلڈ وزٹ

صبح سویرے ہونے والی بارشوں کے بعد میئر کراچی نے خود مختلف علاقوں کا دورہ کیا، نکاسی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور نہر خیام سے پانی کے بہاؤ کی ایک ویڈیو بھی شہریوں کے ساتھ شیئر کی۔

Previous Post

ملزم حسن زاہد کا جسمانی ریمانڈ مزید تین روز کے لیے منظور

Next Post

پاکستان کے سامنے بھارت کا جھکاؤ، ایشیا کپ میں کھیلنے پر آمادگی

Next Post
ایشیا کپ میں بھارت، پاکستان سے  نہ کھیلا تو کیا ہوگا ؟

پاکستان کے سامنے بھارت کا جھکاؤ، ایشیا کپ میں کھیلنے پر آمادگی

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist