تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

شہر ہمارا ہے اور اس کے مسائل کا حل ہماری ذمہ داری ہے

by ویب ڈیسک
ستمبر 11, 2025
مرتضیٰ وباب کراچی کے نئے میئر
Share on FacebookShare on Twitter

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شاہراہِ بھٹو اور حب کینال پر بے بنیاد تنقید کی جا رہی ہے، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ شاہراہِ بھٹو کے تین میں سے دو فیز مکمل ہو چکے ہیں اور ٹریفک رواں دواں ہے، جبکہ تیسرے فیز پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ان کے مطابق، وہی لوگ طعنے دے رہے ہیں جنہوں نے اپنے قائد کی بھی عزت نہ کی۔ مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا کہ بحران کے وقت حدود و اختیارات نہیں دیکھے جاتے، کام کیا جاتا ہے اور سربراہی لی جاتی ہے، اور وہ یہ ذمہ داری اٹھا رہے ہیں۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بھی سختی سے اس تاثر کو رد کیا کہ بارش کے باعث شاہراہ بھٹو میں شگاف پڑا ہے۔ ترجمان کے مطابق حب کینال کا متاثرہ حصہ آج رات تک مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا، پرانی کینال زیر تعمیر ہے اور صرف 20 میٹر کا حصہ متاثر ہوا ہے۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ہماری انتظامیہ کسی علاقے کے ساتھ تفریق نہیں کرتی۔ ہم ہر جگہ کام کر رہے ہیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک کمانڈ کے تحت ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ ان کے مطابق، "سیاسی اداکار آفات کے وقت صرف بیان بازی کرتے ہیں، منجن بیچنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہم میدانِ عمل میں کھڑے ہیں۔” مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں جا کر سیاست نہیں کی بلکہ عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ "تنقید کرنے والوں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہمارا کام شہر کو بہتر بنانا ہے۔” انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں لیاری اور ملیر ندی کو کبھی اس طرح بہتے نہیں دیکھا، مگر کراچی کے عوام کو ریلیف دینا ہمارا عزم ہے۔ ان کے مطابق قائد آباد والا فیز زیر تعمیر ہے جو جلد مکمل ہوگا، حب کینال کا پرانا حصہ تعمیر ہو چکا ہے اور 22 کلومیٹر کا نیا حصہ بھی مکمل کیا گیا ہے۔

میئر کراچی نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ "بغضِ پیپلز پارٹی” کے بعد اب "بغضِ کراچی” میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ "پنجاب میں کسی نے بھٹو یا زرداری پر تنقید نہیں کی، لیکن کراچی کے معاملے پر بلا وجہ شور مچایا جاتا ہے۔” انہوں نے کہا کہ ماضی میں 2003، 2013 اور 2020 کی بارشوں میں کراچی کی کیا حالت ہوئی، یہ سب کے سامنے ہے۔ "میں اس شہر کی سڑکوں کا ذمہ دار ہوں اور نکمے لوگ صرف تنقید کرتے ہیں۔” مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا کہ اتوار سے شہر کی سڑکوں کی مرمت اور بحالی کا کام دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق 106 سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے پر کام جاری ہے، مگر بارش کے باعث نقصان بڑھ گیا ہے۔ پہلے ہی 75 سے 80 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے لیکن اب مزید رقم درکار ہوگی، جس کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سے بات چیت کی جائے گی۔ میئر نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے زیر انتظام ٹاؤنز تعاون کریں تو مسائل کے حل میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔ "یہ شہر ہمارا ہے، اور ہم سب کو مل کر اس کے مسائل حل کرنا ہوں گے۔”

Previous Post

بیرونِ ملک پاکستانیوں کے بچوں کے لیے مفت پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کا آغاز

Next Post

بھارتی اداکار علی گونی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

Next Post
بھارتی اداکار علی گونی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

بھارتی اداکار علی گونی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist