تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

مری میں شدید برفانی طوفان کی پیشگوئی، شہریوں کیلئے نئی ہدایات

by ویب ڈیسک
جنوری 26, 2026
مری میں برف باری، سیاحوں کی آمد سے ٹریفک جام
Share on FacebookShare on Twitter

مری میں شدید برفانی طوفان کی پیشگوئی کر دی گئی ہے، جس کے پیش نظر ڈی پی او مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر سپرا نے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔ڈی پی او نے خبردار کیا کہ پیر کی شام سے منگل کی شام تک مری میں شدید برفباری متوقع ہے، اس دوران سیاح اور شہری رات کے وقت مری کا سفر مکمل طور پر مؤخر کریں۔ انہوں نے کہا کہ شدید سردی اور برف کی وجہ سے سڑکیں بلیک آئس یعنی شیشے جیسی سخت برف کی تہہ میں تبدیل ہو سکتی ہیں، جہاں گاڑی کے بریک کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں، اور رات کے سفر میں جان کے لیے سنگین خطرہ ہو سکتا ہے۔ ڈی پی او مری نے مزید کہا کہ اندھیرے اور دھند میں برف ہٹانے والی مشینری کا کام انتہائی مشکل ہو جاتا ہے، اس لیے کسی بھی گاڑی کو ٹائروں پر سنو چین کے بغیر مری میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایات دیں کہ روانگی سے قبل گاڑی کا فیول ٹینک مکمل بھرا ہوا ہو، مکینیکل فٹنس چیک کی گئی ہو، بریک، وائپرز، ہیٹر اور ڈی فوگر درست کام کر رہے ہوں، برف والی سڑکوں پر رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے کم از کم 50 میٹر فاصلہ برقرار رکھیں۔

بشکریہ ٹوئٹر

ڈاکٹر رضا تنویر نے مزید کہا کہ ہیٹر کے استعمال کے دوران شیشے کھلے رکھیں تاکہ آکسیجن کی کمی سے جانی نقصان نہ ہو، اور دھند و برفباری میں فوگ لائٹس اور ہیزرڈ لائٹس لازمی استعمال کریں۔ شاہراہوں یا ڈھلوانوں پر گاڑی پارک نہ کریں تاکہ برف ہٹانے کے عمل میں رکاوٹ نہ آئے، اور چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا حادثے کی صورت میں فوری پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔

Previous Post

گل پلازہ کی عمارت سروے کے بعد سیل کردی جائے گی، ڈی سی ساؤتھ

Next Post

سپریم کورٹ نے کرایہ داری کا حتمی اصول طے کردیا

Next Post
house

سپریم کورٹ نے کرایہ داری کا حتمی اصول طے کردیا

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist