تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

امریکا کی کل سے 25 فیصد اضافی ٹیرف کے نفاذ کی تصدیق، بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو جھٹکا

by ویب ڈیسک
اگست 26, 2025
ممبئی اسٹاک ایکسچینج کو بم کی دھمکی، عمارت خالی کرا لی گئی
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سے بھارت سے آنے والی تمام مصنوعات پر مزید 25 فیصد محصول عائد کرنے کی تصدیق نے بھارتی حصص بازار کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ منگل کی ابتدائی کاروباری گھنٹوں میں ہی مارکیٹ زمین بوس ہوئی اور اگست میں حاصل ہونے والے تمام منافع پلک جھپکتے میں مٹ گئے۔ رائٹرز کے مطابق نِفٹی 50 اور بی ایس ای سنسیکس صبح 10 بج کر 39 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق 10 بج کر 9 منٹ) تک 7 فیصد کمی کے ساتھ بالترتیب 24,787 اور 81,028 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہے تھے۔ یہ وہی اشاریے ہیں جو پورے مہینے نسبتاً مستحکم رہے تھے، مگر ایک ہی دن میں شدید مندی نے سرمایہ کاروں کو ہلا کر رکھ دیا۔ بھارت کے 16 بڑے شعبوں میں سے 15 مندی کی لپیٹ میں آگئے، یہاں تک کہ درمیانے اور چھوٹے درجے کے حصص بھی تقریباً 1 فیصد گر گئے۔ امریکی ڈیوٹیز اب 50 فیصد تک جا پہنچی ہیں، جو واشنگٹن کی جانب سے عائد کردہ سب سے بھاری محصولات میں شمار ہوں گی۔

یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے نئی دہلی کی روسی تیل کی خریداری میں اضافے پر سخت جواب کے طور پر سامنے آیا۔ آئی سی آئی سی آئی سیکیورٹیز کے ریٹیل ریسرچ کے سربراہ پانکج پانڈے کے مطابق اگرچہ یہ خبر مارکیٹ کے لیے منفی ہے، لیکن سرمایہ کاروں کو بڑی گراوٹ کی توقع نہیں رکھنی چاہیے کیونکہ یہ اقدام کسی حد تک متوقع تھا۔ مارکیٹ کے بڑے کھلاڑی بھی اس دباؤ سے نہ بچ سکے۔ نِفٹی 50 میں سب سے زیادہ وزن رکھنے والا ریلائنس انڈسٹریز 1 فیصد نیچے آگیا، بڑے مالیاتی اداروں کے حصص 1.1 فیصد اور فارما کمپنیوں کے حصص 1.4 فیصد تک گر گئے۔ اسی طرح ٹیکسٹائل، کیمیکلز اور جھینگا برآمد کرنے والی کمپنیوں کے حصص کو بھی شدید دھچکا لگا، کیونکہ امریکی محصولات کا سب سے زیادہ اثر انہی شعبوں پر پڑنے کا اندیشہ ہے۔ تاہم صارفین سے متعلق شعبے نے منفی رجحان کے باوجود ہلکی سی مزاحمت دکھائی اور 0.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کر کے 16 میں سے واحد مثبت کارکردگی دکھانے والا شعبہ بن گیا۔دوسری طرف ٹیلی کام آپریٹر ووڈافون آئیڈیا کے حصص 10 فیصد گر گئے، کیونکہ رپورٹس میں انکشاف ہوا کہ حکومت واجبات پر مزید ریلیف دینے پر غور نہیں کر رہی۔ پانڈے کے مطابق آئندہ دنوں میں مارکیٹ کا رجحان مخصوص شعبوں پر مرکوز ہوگا۔ برآمدات پر انحصار کرنے والی کمپنیوں کے حصص دباؤ میں رہیں گے، جبکہ گھریلو معیشت سے جڑے شعبے کھپت کے بل بوتے پر کچھ بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔

Previous Post

پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب، ہنگامی انخلا جاری

Next Post

آسٹریلیا کا ایرانی سفیر کی ملک بدری، پاسداران انقلاب پر پابندی کا اعلان

Next Post
آسٹریلیا کا تاریخی اعلان , ستمبر میں فلسطینی ریاست کی باضابطہ تسلیم

آسٹریلیا کا ایرانی سفیر کی ملک بدری، پاسداران انقلاب پر پابندی کا اعلان

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist