تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل

by ویب ڈیسک
اگست 1, 2025
خاتون سے ہراسانی کے الزام پر سزا :  مونس علوی کا  ردعمل
Share on FacebookShare on Twitter

سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے اور 25 لاکھ روپے جرمانے کے صوبائی محتسب کے فیصلے کو عبوری طور پر معطل کر دیا ہے۔جسٹس فیصل کمال عالم کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے:

"صوبائی محتسب کے پاس قانوناً ایسا اختیار کہاں سے آیا؟”

عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ مونس علوی جرمانے کی رقم  25 لاکھ روپے بطور ضمانت سندھ ہائیکورٹ کے ناظر کے پاس جمع کروائیں۔مونس علوی اپنے وکیل بیرسٹر عابد زبیری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ:

"یہ مقدمہ وفاقی محتسب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، صوبائی محتسب کا فیصلہ قانونی حدود سے تجاوز ہے۔”

عدالت نے اس استدلال پر استفسار کیا:

"آپ کیسے یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ یہ صرف وفاقی محتسب کے دائرے میں آتا ہے؟”

وکیل نے کہا کہ صوبائی محتسب کا دائرہ کار نجی اداروں تک محدود نہیں، اور کے الیکٹرک ایک نجی کمپنی ہے، لہٰذا صوبائی محتسب کی طرف سے عہدے سے ہٹانے اور جرمانے کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد شکایت کنندہ اور صوبائی محتسب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبائی محتسب نے سی ای او مونس علوی کو ایک خاتون ملازمہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر ان کے عہدے سے ہٹانے اور 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔

Previous Post

پاکستان پہلی بار امریکا سے تیل درآمد کرے گا، سینرجیکو کا معاہدہ

Next Post

پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر کی شمولیت، آپریشنل تیاریوں پر فیلڈ مارشل کا اظہارِ اطمینان

Next Post
پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر کی شمولیت،  آپریشنل تیاریوں پر فیلڈ مارشل کا اظہارِ اطمینان

پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر کی شمولیت، آپریشنل تیاریوں پر فیلڈ مارشل کا اظہارِ اطمینان

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist