ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کے سربراہ محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کی رپورٹس کو بے بنیاد اور جعلی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) سے کبھی معافی نہیں مانگی اور نہ ہی کبھی مانگیں گے۔ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کیا اور لکھا:
"میں نے کچھ غلط نہیں کیا۔ بھارتی میڈیا کا کام صرف اپنے لوگوں کو بیوقوف بنانا ہے۔ وہ غلط اور جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔ بدقسمتی سے بھارت نے کرکٹ میں سیاست لے کر کھیل کی ساکھ کو متاثر کیا۔”
Indian media thrives on lies, not facts. Let me make it absolutely clear: I have done nothing wrong and I have never apologized to the BCCI nor will I ever do so.
This fabricated nonsense is nothing but cheap propaganda, aimed only at misleading their own people. Unfortunately,… https://t.co/kHwBkEeQC2
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) October 1, 2025
ٹرافی کے معاملے پر وضاحت
28 ستمبر کو ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے فائنل میں جیتنے والی بھارتی ٹیم کے کپتان نے اختتامی تقریب میں ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کی وجہ سے تقریب ڈیڑھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ اس دوران ٹرافی کو واپس کمروں میں رکھ دیا گیا اور بھارتی کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر اپنی فیک تصاویر ٹرافی کے ساتھ پوسٹ کر دیں۔محسن نقوی نے کہا کہ بطور ACC صدر، وہ ٹرافی اسی دن بھارت کو دینا چاہتے تھے، اور اب بھی تیار ہیں:
"اگر وہ چاہتے ہیں تو میرے دفتر آئیں اور ٹرافی لے جائیں۔”
Rajiv Shukla at ACC meeting: “Hand us the Asia Cup trophy”
Mohsin Naqvi: “Sure, just ask your captain Surya Kumar Yadav to come to my office and collect it from me, otherwise forget it” 🇮🇳🇵🇰🔥
— Farid Khan (@_FaridKhan) September 30, 2025
بعد ازاں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا نے ٹرافی کی یاد دلاتے ہوئے محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی، جس پر نقوی نے مشروط آمادگی ظاہر کی اور کہا کہ کپتان ACC کے دفتر آکر ٹرافی وصول کر سکتا ہے۔ سابق بھارتی کرکٹرز کپل دیو اور سید کرمانی نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے۔







Discussion about this post