تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

حوالہ ہنڈی، بھکاری مافیا اور جعلی ادویات کے خلاف آہنی کریک ڈاؤن کا اعلان

by ویب ڈیسک
جولائی 8, 2025
ایران کی کامیابی اور سیز فائر میں وزیراعظم کا بڑا کردار ہے
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) کراچی زون کے دورے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک جامع اور بےرحم کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
کراچی میں ایف آئی اے زون کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح الفاظ میں کہا:

"حوالہ ہنڈی مافیا میں ملوث بڑے ناموں کو بخشا نہ جائے، کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔”

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ حوالہ ہنڈی جیسے غیر قانونی ذرائع سے معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت ترین اقدامات کیے جائیں، اور ان بڑے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جو اب تک قانون کی گرفت سے بچے ہوئے ہیں۔ وزیر داخلہ نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹ نیٹ ورکس کو پاکستان کے امیج کو خراب کرنے کا ذمہ دار قرار دیا اور ان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا:

"ایجنٹس کے خلاف ایکشن نظر آنا چاہیے، مفرور عناصر کو دیگر صوبوں کے تعاون سے گرفتار کیا جائے۔”

مزید ہدایت دی گئی کہ بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے بھکاریوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے تاکہ اس مکروہ دھندے کا خاتمہ ممکن ہو۔ محسن نقوی نے جعلی اور مضر صحت ادویات کے کاروبار کو "ناقابلِ برداشت جرم” قرار دیتے ہوئے سخت لب و لہجے میں کہا:

"جعلی دوا فروخت کرنے والوں کی اصل جگہ جیل ہے، ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔”

وزیر داخلہ نے نان کسٹم پیڈ مصنوعات اور غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک 5 ہزار ڈالر سے زائد رقم لے جانے والے مسافروں کے خلاف بھی قانون کے مطابق سخت کارروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسمگلنگ اور غیر قانونی ترسیلات روکنے کے لیے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون، نعمان صدیق نے محسن نقوی کو ایف آئی اے کی موجودہ کارکردگی، درپیش چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

Previous Post

توانائی کی بچت کے لیے 2 ارب روپے کا پنکھا تبدیلی پروگرام

Next Post

پاکستان کا دورہ بنگلہ دیش: پندرہ رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

Next Post
پاکستان کا دورہ بنگلہ دیش: پندرہ رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کا دورہ بنگلہ دیش: پندرہ رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

Discussion about this post

تار نامہ

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

ٹرمپ انتظامیہ کی  اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

ٹرمپ انتظامیہ کی اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

امریکہ کی ثالثی کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق

ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist