تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

تحریک انصاف کے ارکان کا استعفوں کا معاملہ

by ویب ڈیسک
دسمبر 29, 2022
تحریک انصاف کے ارکان کا استعفوں کا معاملہ
Share on FacebookShare on Twitter

تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی استعفوں کی تصدیق کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا یہی کہنا تھا کہ وہ کسی صورت اجتماعی استعفے منظور نہیں کریں گے جبکہ تحریک انصاف اسی بات پر اڑی ہوئی کہ استعفے قبول کرنے ہیں تو اجتماعی ہی کریں۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں میں اسد قیصر، قاسم سوری، پی ٹی آئی چیف وہپ عامر ڈوگر، ڈاکٹر شبیر قریشی، فہیم خان، عطا اللہ، امجد خان نیازی،  طاہر اقبال، زاہد اکرم درانی شامل تھے۔

اجتماعی استعفوں کی اجازت آئین اور قانون نہیں دیتا

بشکریہ ٹوئٹر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 127 ارکان نے استعفے دیے ۔ آئین میں لکھا ہے کہ استعفا ہاتھ سے لکھا ہوا ہو۔ اسپیکر کے پاس جب استعفے آئیں تو اسپیکر رکن کو بلا کر تصدیق کرے گا کہ رکن پر کوئی دباؤ تو نہیں۔ تحریک انصاف کے کچھ ارکان استعفوں کی منظوری کے خلاف عدالت پہنچ گئے ہیں۔ پی ٹی آئی ارکان خود کوئی فیصلہ نہیں کر پارہے۔ تحریک انصاف کو ایوان میں واپس آنے کی دعوت دی ہے۔ لاکھوں افراد نے آپ کو مستعفی کیا اور آپ یوں اچانک مستعفی ہوجائیں یہ عمل درست نہیں۔ اس مرحلے پر ضد اور ذاتی انا کو ایک طرف رکھ کر فیصلہ کرنا ہوگا۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ سب اجتماعی ا کر استعفے منظور کرائیں۔ اس وقت ملک کو مفاہمت کی ضرورت ہے محاذ آرائی کی نہیں۔

قومی اسمبلی نشستوں سے استعفے دےچکے ہیں

تحریک انصاف کے ارکان نے ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ وہ آئین اور قانون کے مطابق استعفے دے چکے ہیں۔  اسپیکر کے سامنے موقف رکھ دیا ہے۔ اسد قیصر کہتے تھے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا مطالبہ ہے کہ تمام ارکان باری باری آکر ہاتھ سے استعفیٰ لکھ کر دیں۔ یہ تاخیری حربہ الیکشن سے راہ فرار ہے۔

بشکریہ ٹوئٹر قومی اسمبلی
Previous Post

رمیز راجا کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں

Next Post

ٹی 20 کرکٹر آف دی ائیر کے لیے نامزدگی

Next Post
محمد رضوان  ۔۔۔ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ میں شامل

ٹی 20 کرکٹر آف دی ائیر کے لیے نامزدگی

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist