تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ہر ضلع میں فالج کے مریضوں کے لیے جدید اسٹروک سینٹرز قائم کرنے کا اعلان

by ویب ڈیسک
جنوری 8, 2026
جانوروں کا ہی نہیں سیاسی جماعتوں کی بیماریوں کا بھی اچھا علاج کریں گے
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے ہر ضلع اور تحصیل تک فالج کے مریضوں کے لیے جدید اسٹروک سینٹرز قائم کرنے کا بڑا اعلان کر دیا۔ ان کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے بھر میں اسٹروک مینجمنٹ سینٹرز کے قیام کی منظوری دی گئی اور فالج کی بروقت تشخیص اور مؤثر علاج کے لیے جامع حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے فالج کے علاج میں استعمال ہونے والے جدید ٹی پی اے اور ٹی این انجکشن کی خریداری کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وسط فروری تک انجکشن کی دستیابی اور طبی عملے کی مکمل تربیت یقینی بنائی جائے۔ اس کے ساتھ فزیشنز کو بھی انجکشن لگانے کی باقاعدہ تربیت دی جائے گی تاکہ ہر مریض کو فوری اور مؤثر علاج فراہم کیا جا سکے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام کی عارضی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ صوبے میں مرحلہ وار اسٹروک سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 30، دوسرے مرحلے میں 15 اور تیسرے مرحلے میں باقی 24 اضلاع میں جدید سینٹرز فعال ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ہر ضلع میں اسٹروک سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں اور ان کا دائرہ کار تحصیل کی سطح تک بڑھایا جائے گا تاکہ کسی بھی مریض کو ایمرجنسی کی صورت میں دور دراز شہر جانے کی ضرورت نہ پڑے۔

انہوں نے عوام کو فالج کی ابتدائی علامات اور چار گھنٹے کے “گولڈن آور” کی اہمیت سے آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا، کیونکہ بروقت علاج سے مریض کو مستقل معذوری سے بچایا جا سکتا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے مزید ہدایت کی کہ ہر اسپتال میں سی ٹی سکین مشین ہمیشہ فعال رہنی چاہیے اور ہر ڈسٹرکٹ اسپتال میں ماہر نیورالوجسٹ اور پیڈز نیورالوجسٹ تعینات کیے جائیں تاکہ فوری اور اعلیٰ معیار کی طبی سہولت فراہم کی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کا وژن یہ ہے کہ ہر مریض کو ایمرجنسی علاج اس کے قریبی اسپتال میں فراہم ہو تاکہ بروقت اور زندگی بچانے والا علاج ہر شہری تک پہنچ سکے۔

Previous Post

قومی سلامتی کو لاحق خطرات کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے

Next Post

امریکا نے وینزویلا کے تیل کی برآمدات سے منسلک 2 آئل ٹینکرز کو ضبط کر لیا

Next Post
oil

امریکا نے وینزویلا کے تیل کی برآمدات سے منسلک 2 آئل ٹینکرز کو ضبط کر لیا

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist