تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

مس انگلینڈ کا بڑا انکشاف: ” بھارت میں میرے ساتھ طوائفوں جیسا سلوک کیا گیا

by ویب ڈیسک
مئی 27, 2025
مس انگلینڈ کا بڑا انکشاف: ” بھارت میں میرے ساتھ طوائفوں جیسا سلوک کیا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی شہر حیدرآباد میں ہونے والے مس ورلڈ 2025 کے مقابلے میں برطانیہ کی نمائندگی کرنے والی 24 سالہ میلا مگی نے الزام لگایا ہے کہ مقابلے کے دوران ان کے ساتھ نامناسب اور   غیر اخلاقی رویہ اختیار کیا گیا۔ برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں میلا مگی نے کہاکہ میرے ساتھ ایسے سلوک کیا گیا جیسے میں کوئی طوائف ہوں۔ مجھے امیر مردوں کے ۔  سامنے شو پیس کی طرح پیش کیا گیا۔ مجھ پر دباؤ تھا کہ میں پورا دن درمیانی عمر کے مالدار مردوں کے ساتھ بیٹھوں، ان کی باتیں سنوں اور ان کا دل بہلاؤں۔ مس انگلینڈ 2024، میلا مگی نے بھارت کے شہر حیدرآباد میں ہونے والے مس ورلڈ 2025 کے مقابلے سے ذاتی اور اخلاقی وجوہات کی بنا پر کنارہ کشی اختیار کی ہے ۔ وہ 7 مئی کو بھارت پہنچی تھیں اور    16 مئی کو واپس برطانیہ چلی گئیں۔

میلا نے برطانوی اخبار دی سن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مقابلے کے ماحول سے مایوسی ہوئی کیونکہ یہ اُن کی توقعات کے مطابق نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقابلے میں لڑکیوں  سے ہر وقت میک اپ کرنے اور دن بھر لمبے گاؤن پہننے کی توقع کی جاتی تھی، یہاں تک کہ ناشتے کے وقت بھی۔میلا کے مطابق، سب سے پریشان کن بات یہ تھی کہ انہیں اور دیگر لڑکیوں کو ایسے مردوں کے ساتھ بیٹھنے کو کہا گیا جنہوں نے مقابلے کے لیے مالی مدد فراہم کی تھی۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے لگا جیسے ہمیں دوسروں کی تفریح کے لیے استعمال کیا ۔    جا رہا ہے ۔ دوسری طرف، مس ورلڈ آرگنائزیشن کی چیئرپرسن جولیا مورلی نے ان الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میلا نے اپنی والدہ کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے واپسی کی درخواست کی تھی اور تنظیم نے ہمدردی سے فوراً ان کی واپسی کا بندوبست کیا۔ تنظیم نے ایسے ویڈیوز بھی جاری کیے ہیں جن میں میلا مگی بھارت میں اپنے تجربے پر خوشی اور شکریہ کا اظہار کر رہی ہیں۔ ان ویڈیوز کو دیکھ کر تنظیم کا کہنا ہے کہ میلا کے حالیہ الزامات ان کے اپنے پچھلے بیانات سے میل نہیں کھاتے۔ میلا کے جانے کے بعد، مس انگلینڈ کی رنر اپ شارلٹ گرانٹ اب بھارت پہنچ چکی ہیں اور انگلینڈ کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

Previous Post

پاکستان کا بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیان پر سخت ردعمل

Next Post

نوشکی میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید

Next Post
خیبر پخونخوا : پولیو ڈیوٹی کیلیے جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ سے شہید

نوشکی میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist