تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

صحافیوں کے خلاف حملوں میں 60 فیصد اضافہ، فریڈم نیٹ ورک

by ویب ڈیسک
اکتوبر 30, 2025
media 2
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز پر حملوں اور ان کے خلاف جرائم میں 60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ انکشاف فریڈم نیٹ ورک کی جانب سے جاری کردہ سالانہ امپیونٹی رپورٹ 2025 میں کیا گیا ہے، جو انٹرنیشنل میڈیا سپورٹ (IMS) کے تعاون سے تیار کی گئی۔

media

رپورٹ کے مطابق اظہارِ رائے کی آزادی اور میڈیا کے تحفظ کی صورتحال گزشتہ سال کے مقابلے میں مزید خراب ہوئی ہے۔ گزشتہ ایک سال میں 142 کیسز رپورٹ ہوئے  جو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً 60 فیصد زیادہ ہیں۔ فریڈم نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ فروری 2024 کے عام انتخابات کے بعد میڈیا مخالف نفرت انگیزی میں اضافہ ہوا، جس سے ملک کے تقریباً تمام حصے صحافیوں کے لیے غیر محفوظ بن گئے ہیں۔

بشکریہ ڈیلی ٹائمز

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کے پہلے سال کے دوران 30 صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے خلاف پیکا (PECA) کے تحت 36 مقدمات درج کیے گئے۔
ان میں سے 22 مقدمات پیکا اور 14 پاکستان پینل کوڈ (PPC) کے تحت درج ہوئے , زیادہ تر کیسز پنجاب اور اسلام آباد میں سامنے آئے۔

فریڈم نیٹ ورک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اقبال خٹک نے کہا کہ

“اظہارِ رائے پر قدغن لگانے کے لیے قانونی فریم ورک کا استعمال حکومت کا نیا ہتھیار بنتا جا رہا ہے۔ پاکستان ایک جمہوری ملک میں آزاد اور تنقیدی میڈیا کی آواز کو خاموش کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔”

رپورٹ میں نومبر 2024 سے ستمبر 2025 کے درمیان پیش آنے والے واقعات شامل کیے گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق:

  • پنجاب اور اسلام آباد میں سب سے زیادہ (28٪) خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔

  • اس کے بعد خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور آزاد جموں و کشمیر آتے ہیں۔

  • گلگت بلتستان سے کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک میڈیا کے صحافی سب سے زیادہ متاثر ہوئے، اس کے بعد پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کے کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ ایک ریڈیو صحافی بھی متاثر ہوا۔

Previous Post

بھارت افغانستان سے پاکستان کے خلاف کم شدت کی جنگ لڑ رہا ہے

Next Post

پاکستان اور افغانستان کا جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق

Next Post
afghan

پاکستان اور افغانستان کا جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist