تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

میڈیا تعلیم میں جدیدیت، انڈسٹری پارٹنرشپ ناگزیر قرار، رپورٹ

by ویب ڈیسک
اکتوبر 28, 2025
میڈیا تعلیم میں جدیدیت، انڈسٹری پارٹنرشپ ناگزیر قرار، رپورٹ
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان میں میڈیا کی اعلیٰ تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق تازہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک کی تقریباً ساٹھ فیصد جامعات و کالجز، جہاں میڈیا اسٹڈیز کی ڈگریاں دی جاتی ہیں، کا کسی بھی میڈیا ہاؤس کے ساتھ رسمی اشتراک موجود نہیں۔ رپورٹ کے مطابق نظری اور عملی تدریس کے درمیان یہی خلیج میڈیا کی تعلیم کو دورِ حاضر کے تقاضوں سے پیچھے دھکیل رہی ہے۔

یہ رپورٹ — جسے انٹرنیشنل میڈیا سپورٹ، میڈیاستان اور انسٹیٹیوٹ فار ریسرچ، ایڈووکیسی اینڈ ڈیولپمنٹ نے مشترکہ طور پر “Modernizing Media Education in Pakistan” کے عنوان سے تیار کیا — پنجاب یونیورسٹی کے شعبۂ ڈیجیٹل میڈیا میں منعقدہ تقریب میں پیش کی گئی۔ تقریب کی میزبانی ڈاکٹر سویرا شامی نے کی، جبکہ اس کا انعقاد فریڈم نیٹ ورک اور کولیشن اگینسٹ ڈس انفارمیشن کے ذریعے ممکن ہوا۔ رپورٹ میں ملک کی 92 جامعات اور کالجوں کے میڈیا اساتذہ کے سروے پر مبنی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ اس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 20 برس میں میڈیا ڈگریاں دینے والی جامعات کی تعداد 21 سے بڑھ کر تقریباً 100 تک جا پہنچی ہے، اور اس وقت 37 ہزار طلبہ ان شعبہ جات میں زیرِ تعلیم ہیں۔

رپورٹ کے اہم نکات میں شامل ہے:

  • نصف سے کم ادارے نصاب کو جدید خطوط پر اپ ڈیٹ کر پائے ہیں

  • 40 میڈیا ڈیپارٹمنٹس میں ڈیجیٹل میڈیا لیب تک موجود نہیں

  • 10% اداروں میں کسی قسم کی عملی سہولت (ٹی وی اسٹوڈیو وغیرہ) ہی نہیں

  • صرف 10% شعبہ جات کا صحافتی پیشہ ور انجمنوں سے کوئی رابطہ موجود

رپورٹ کے مصنف اور IMS کے پروگرام مینیجر عدنان رحمت کے مطابق:

“میڈیا ڈیپارٹمنٹس اور پیشہ ور میڈیا ایسوسی ایشنز کے درمیان ادارہ جاتی شراکت ,  نصاب، اخلاقیات، میڈیا قوانین، نیوز روم کلچر اور پالیسی کی سمجھ کیلئے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔”

whatsapp image 2025 10 27 at 7.38.01 pm (1)

رپورٹ میں ایک 16 نکاتی ریفارم پلان بھی تجویز کیا گیا ہے جس کا فوکس ہے:
 پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کا اشتراک
 جدید نصابی ڈھانچہ
 اساتذہ کی تربیت
 علاقائی رسائی
 صنفی شمولیت
 اور طلبہ کیلئے عملی مواقع

رپورٹ کے شریک مصنف اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شفیق احمد کمبوہ نے زور دیا کہ:

“اساتذہ کی تدریسی جدت اور صلاحیتوں میں اضافہ ہی میڈیا تعلیم کو ایسی سطح پر لا سکتا ہے کہ یہ براہِ راست پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کی مضبوطی کا ذریعہ بن جائے۔”

رپورٹ کے مطابق اگر اداروں اور میڈیا انڈسٹری کے درمیان مؤثر شراکت قائم نہ کی گئی تو تعلیمی ڈگریاں محض کاغذی سند اور طلبہ محض نظری قابلیت تک محدود رہ جائیں گے۔

Previous Post

آئی سی سی کی بھارت نوازی، سابق میچ ریفری کرس براڈ کے ہاتھوں بے نقاب

Next Post

ہیوسٹن میں ثقافتی وقار اور بین المسلمانی اتحاد کا جشن

Next Post
ہیوسٹن میں ثقافتی وقار اور بین المسلمانی اتحاد کا جشن

ہیوسٹن میں ثقافتی وقار اور بین المسلمانی اتحاد کا جشن

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist