تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

’شرمناک‘، ماورا حسین بالی وڈ اداکار ہرش وردھن پر برس پڑیں

by ویب ڈیسک
مئی 13, 2025
’شرمناک‘، ماورا حسین  بالی وڈ اداکار ہرش وردھن پر برس پڑیں
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے حالیہ کشیدہ حالات میں بھارتی اداکار ہرش وردھن رانے کی جانب سے دیے گئے متنازع بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے اسے شرمناک اور افسوسناک قرار دیا ہے۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ماورا نے لکھا کہ جب دو ایٹمی طاقتیں جنگ کے دہانے پر ہوں، ایسے وقت میں فلمی اعلانات کرنا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہے بلکہ انتہائی افسوسناک بھی ہے۔ ماورا نے واضح انداز میں ہرش وردھن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے نو سال بعد محض سستی شہرت کے لیے میرے نام کو استعمال کیا۔ آپ اس عمل سے میری نظروں سے گر گئے ہیں۔

یاد رہے کہ 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم صنم تیری قسم میں ماورا حسین اور ہرش وردھن نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔ فلم ابتدائی طور پر باکس آفس پر کامیاب نہ ہو سکی، تاہم رواں سال 7 فروری کو دوبارہ ریلیز ہونے کے بعد فلم نے حیران کن کمائی کی، جس کے بعد اس کے سیکوئل کی خبریں گرم ہو گئیں۔ تاہم، حالیہ بھارت پاکستان کشیدگی کے دوران ہرش وردھن کی انسٹاگرام پوسٹ نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا، جس میں انہوں نے عندیہ دیا کہ اگر فلم کا دوسرا حصہ بنایا گیا تو وہ پرانی کاسٹ کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔ ماورا نے اس بیان کو "جنگ جیسے سنجیدہ وقت میں ذاتی مفاد کی تلاش” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ،،میرے ملک کے بچوں نے جانیں دیں، افواج نے ردِعمل دیا، اور آپ ان حالات میں فلموں پر بات کر رہے ہیں؟ یہ سستی شہرت کی بدترین مثال ہے۔ ماورا حسین نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر انتہائی جذباتی اور محبِ وطن الفاظ میں کہ میں اس وقت فلموں کا نہیں، دونوں ممالک کے معصوم شہریوں اور اپنی افواج کے لیے دعا کر رہی ہوں۔ میرا ملک ہر چیز سے بالاتر ہے پاکستان زندہ باد !

Previous Post

معرکہ حق میں اسکواڈرن لیڈرعثمان یوسف سمیت 11 جوان اور 40 شہری شہید ہوئے

Next Post

انڈیا کو ٹرول کرتے ہوئے محسن نقوی کا پی ایس ایل کی بحالی کا اعلان

Next Post
پی ایس ایل 7 : لاہور قلندرز کا فائنل میں دما دم مست قلندر

انڈیا کو ٹرول کرتے ہوئے محسن نقوی کا پی ایس ایل کی بحالی کا اعلان

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist