تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ماریہ بی اور ڈاکٹر مہرب معیز کیوں آمنے سامنے ؟

by ویب ڈیسک
اگست 17, 2022
ماریہ بی اور ڈاکٹر مہرب معیز کیوں آمنے سامنے ؟
Share on FacebookShare on Twitter

شہرہ آفاق فیشن ڈیزائنرماریہ بی ایک بار پھر تنازعہ کا شکار ہوگئی ہیں۔ اس بار بھی سوشل میڈیا پر ان پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ 16 اگست کو ٹرانس ایکٹوسٹ ڈاکٹر مہرب معیز اعوان نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں انٹرنیشل اسکول لاہور کے ٹیڈز کے پینل سے نکال دیا گیا ہے۔ 20 اگست کو ہونے والے اس ایونٹ میں ڈاکٹر مہرب معیز کو شرکت کرنی تھی لیکن بے دخل کرنے کی وجہ صرف یہ ہے کہ کچھ والدین نے ان کی موجودگی پر خدشات اور اعتراضات کیے۔ جن کا ماننا تھا کہ وہ بچوں کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ٹرانس جینڈر سے گفتگو کریں۔

Finally censored for being trans and barred from speaking at TEDx ISL where I was slated to speak this 20th of August 2022 at ISL in Lahore – a thread #TEDxIsTransphobic#ISLisTransphobic#BoycottTEDxISL pic.twitter.com/lZwGPVXJp5

— Mehrub Moiz Awan (@TMItalks) August 16, 2022

ان کی اس پوسٹ کے بعد کئی صارفین نے انٹرنیشنل اسکول لاہور کے اس طرز عمل پر گہری تنقید کی اور اسے نسل پرستانہ قراردیا۔ کئی صارفین نے ڈاکٹر مہرب معیز اعوان سے اظہار ہمدردی بھی کی۔ بہرحال اس سارے فسانے میں اُس وقت تلخی گھل گئی جب نامی گرامی فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے انٹرنیشنل اسکول لاہور کے اس اقدام کی پذیرائی کی۔ انہوں نے برملا یہ بھی لکھا کہ وہ اُن والدین میں سے ایک ہیں جو نہیں چاہتے کہ ڈاکٹر مہرب معیز اعوان جیسے لوگ اپنے بچوں کے لیے رول ماڈل بنائیں۔ خواجہ سرا کیمونٹی کی وکالت کرتے ہوئے ماریہ بی کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر مہرب خواجہ سرا کیمونٹی کا حصہ نہیں، وہ مرد سے عورت میں تبدیل ہوئے۔ اسی لیے بچوں کو جنس اور ٹرانس جیڈر کے درمیان فرق جاننے کی ضرورت ہے۔ ماریہ بی نے یہاں تک لکھا کہ مہرب معیز ٹرانس جیڈر کمیونٹی کے حوالے سے عوام کو  گمراہ کررہے ہیں۔

Today is a great day to be Maria B the designer whose claim to fame is using homophobia and transphobia after mistreating her house help during COVID.
Please appreciate how hard she’s used the 2 brain cells that she has to psychoanalyze me.
Brilliant gender discourse as well. pic.twitter.com/juM6WqLwGt

— Mehrub Moiz Awan (@TMItalks) August 17, 2022

فیشن ڈیزائنر نے انسٹا گرام اسٹوری پر اس سلسلے میں پوری کہانی ہی لکھ ڈالی۔ جس میں انہوں نے ٹرانسجیڈر اور جنس بدلنے والے کے فرق کو نمایاں کیا۔ بہرحال ڈاکٹر مہرب نے ماریہ بی کی اس لمبی چوڑی وضاحت کے جواب میں لکھا کہ ماریہ بی جنہون نے کورونا وبا کے دوران اپنے ہی گھر میں ناخوش گوار اور لاپرواہی کے واقعے کی وجہ سے خبروں میں آئیں۔ اب لگتا ہے کہ وہ ٹرانس فوبیا کا شکار ہیں۔ قابل تعریف ہی ہیں، جنہوں نے اپنے ذہن کا استعمال صرف اسی موضوع کے لیے کیا۔

 

بشکریہ سوشل میڈیا

دوسری جانب سوشل میڈیا پر فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کے اس غیر مناسب اورتذلیل سے بھرے کلمات پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔

Maria B is disgustingly homophobic i hope her brand collapses

— Rio⁷ (@PacifistRants) August 17, 2022

پیشے کے اعتبار سے میڈیکل ڈاکٹر اور پالیسی ساز، مہرب معیز اعوان ٹرانس جینڈر ایکٹیوسٹ ہیں۔ ترقی پسندی اور ماحولیاتی نسائیت پر یقین رکھتی ہیں اور طبقاتی محرومیوں  کے خلاف جدوجہد ان کا خاصہ ہے۔

Maria B is such a shame! She needs to sit under her drawing room’s gaudy chandelier and cry for life! Privilege, wealth , fame, all wasted!! It’s moral policing by such elitist minds that makes the already marginalized suffer more. Next time you buy her brand, think about it.

— F Shirin MD (@FShirin) August 17, 2022

یہی نہیں ڈاکٹر مہرب معیز اعوان  پاکستان کے چند اولین ڈریگ کامیڈی آرٹسٹس میں بھی شمار ہوتی ہیں۔

بشکریہ فیس بک مہرب معیز
Tags: ڈاکٹر مہرب معیز اعوانفیشن ڈیزائنر ماریہ بیماریہ بی
Previous Post

خدیجہ پر درندگی دکھانے والا شیخ دانش علی کون ہے؟

Next Post

عمران خان کا ایف آئی اے کو جواب دینے سے انکار

Next Post
عمران خان کا ایف آئی اے کو جواب دینے سے انکار

عمران خان کا ایف آئی اے کو جواب دینے سے انکار

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist