تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ملیر جیل سے 225 قیدیوں کے فرار کی انکوائری رپورٹ مکمل

by ویب ڈیسک
اگست 26, 2025
ڈیفنس کراچی میں گرفتار گھریلو ملازمہ ماضی میں قیدی رہ چکی
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی کی بدنام زمانہ ملیر جیل سے 225 قیدیوں کے فرار کی انکوائری رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے، جس نے جیل انتظامیہ کی غفلت اور سنگین بدانتظامی کو بے نقاب کر دیا۔ تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں واضح طور پر ذمہ داری سپرنٹنڈنٹ ارشد حسین شاہ سمیت اعلیٰ حکام پر عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کر دی ہے۔  رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ زلزلے کے بعد طے شدہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونا، ناقص تیاری اور سیکیورٹی انتظامات کی کمزوری ہی اس بڑے سانحے کی اصل وجہ بنے۔ انسپکٹر جنرل اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کو بھی براہِ راست ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ جون میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران قیدیوں کو بیرکوں سے باہر لایا گیا، اسی دوران انہوں نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا، ماڑی کا گیٹ توڑ ڈالا اور جیل سے فرار ہوگئے۔ اس واقعے میں ایک قیدی ہلاک اور دو زخمی ہوئے، جب کہ فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 78 کو بعد میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس، رینجرز اور ایف سی نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے ملیر جیل کا کنٹرول سنبھالا۔ شہریوں سے تعاون کے لیے مساجد میں اعلانات کرائے گئے تاکہ مفرور قیدیوں کی نشاندہی اور گرفتاری ممکن ہو سکے۔ سندھ کے وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے جیل کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو میں وضاحت کی کہ ملیر جیل کی دیوار نہیں گری تھی، بلکہ قیدی گیٹ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرار ہونے والے قیدی سنگین جرائم میں ملوث نہیں تھے، تاہم اس واقعے میں انتظامیہ کی کوتاہی کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ یہ انکوائری رپورٹ نہ صرف سندھ کی جیلوں کے نظام پر بڑے سوالات کھڑی کرتی ہے بلکہ اس بات کی بھی نشاندہی کرتی ہے کہ اگر فوری اور ٹھوس اصلاحات نہ کی گئیں تو مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ رونما ہو سکتے ہیں۔

Previous Post

آسٹریلیا کا ایرانی سفیر کی ملک بدری، پاسداران انقلاب پر پابندی کا اعلان

Next Post

خیبرپختونخوا میں2 نئے پولیو کیسز کی تصدیق

Next Post
سوا سال  بعد پولیو کا پہلا کیس، وزیراعظم اور بلاول کی تشویش

خیبرپختونخوا میں2 نئے پولیو کیسز کی تصدیق

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist