تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

آسٹریلوی پرواز پر ہنگامہ کرنے والا شخص کون ہے؟

by ویب ڈیسک
اگست 16, 2023
آسٹریلوی پرواز پر ہنگامہ کرنے والا شخص کون ہے؟
Share on FacebookShare on Twitter

آسٹریلوی پولیس کے مطابق 14 اگست کو سڈنی سے کوالالمپور جانے والی ملائیشیا ایئر لائن کی پرواز میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب ایک مشتعل شخص نے دعویٰ کیا کہ اس کے بیگ میں "دھماکہ خیز مواد” ہے اور وہ جہاز کو اڑا دے گا۔ لگ بھگ ڈھائی گھنٹے کے بعد  45 برس کے شخص کو گرفتار کرلیا گیا جس پر ہوائی جہاز میں امن و امان کی خراب صورتحال پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ہنگامہ آرائی کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔

بشکریہ سوشل میڈیا

یہ وہی شخص تھا جس نے ہوائی جہاز کی راہ گزر پر چٹائی بچھا کر نماز کی ادائیگی بھی کی تھی جس کی وجہ سے دیگر مسافروں کو اپنی نشست پر بیٹھنے کے لیے انتظار کرنا پڑا اور اس کے اس عمل کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ شخص دراصل پاکستانی سابق ماڈل عارف علی ہے جو ابرار الحق کے گانے ” پریتو ” میں بھی ماڈلنگ کرچکا ہےجبکہ پاکستانی مزاحیہ ڈراما سیریل ” کالج جینز” میں بھی کام کرچکے ہیں۔

بشکریہ سوشل میڈیا

معلوم ہوا ہے کہ عارف علی نے ایک طویل عرصے پہلے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی اور ان کا زیادہ تر وقت تبلیغ میں گزرتا۔ عارف علی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے مطابق وہ آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں رہتے ہیں۔ ان  کا یوٹیوب چینل "فوڈ فار تھیٹ” شارٹس اور ویڈیوز پر مشتمل ہے، عارف علی کی بیشتر پوسٹس مذہبی خیالات پر مبنی ہیں ۔

اسکرین گریپ
Previous Post

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی

Next Post

سائفر گمشدگی پر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ

Next Post
صحافی کو ہراساں کرنے کی اطلاعات ” جھوٹی” ہیں، ایف آئی اے

سائفر گمشدگی پر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist