شہید میجر سید معیز عباس شاہ کی 2019 کے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ہے یہ وہی دلیر اور بہادر افسر ہیں جنہوں نے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو نہ صرف زندہ گرفتار کیا، بلکہ ایک مشتعل ہجوم سے اس کی جان بچا کر دنیا کو پاکستان کی پیشہ ورانہ فوجی تربیت اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کا پیغام دیا۔ وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں، جو کہ جیو نیوز کو دیے گئے ایک پرانے انٹرویو سے لیا گیا ہے، شہید میجر معیز عباس حامد میر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کے لمحے کو یاد کرتے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں:
"ہماری کوشش تھی کہ بھارتی پائلٹ کو زندہ گرفتار کریں، کیونکہ اگر وہ مارا جاتا تو بھارتی میڈیا پروپیگنڈا کرتا کہ اسے مقبوضہ کشمیر میں پکڑا گیا ہے۔ جیسے ہی میں جائے وقوعہ پر پہنچا، ابھینندن نے میرا رینک دیکھ کر فوراً کہا: ’کیپٹن، میں انڈین ایئرفورس ونگ کمانڈر ابھینندن ہوں، میں سرینڈر کرتا ہوں، میری جان بچا لیں۔‘”
This is Major Moiz Abbas Shah who saved the life of Indian Pilot Group Captain Abhinandan in 2019 from an angry crowd.I interviewed him in AJK in 2019. Today this brave officer of Pak Army embraced martyrdom in an operation against Indian sponsored terrorists in South Waziristan. pic.twitter.com/V1Gibcl8tq
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) June 24, 2025
شہید میجر نے بتایا کہ انہوں نے ابھینندن کو طبی امداد دی اور اُسے محفوظ طریقے سے اپنی تحویل میں لیا، جس کے بعد حکومتِ پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت اسے بھارت کے حوالے کر دیا۔ یہ ویڈیو کلپ اس وقت سامنے آیا جب جنوبی وزیرستان میں ہونے والی ایک جھڑپ میں میجر معیز عباس شاہ نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سینئر صحافی حامد میر نے بھی اس کلپ کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کرتے ہوئے لکھا:
"یہ ہیں میجر معیز عباس شاہ، جنہوں نے 2019 میں بھارتی پائلٹ ابھینندن کی جان مشتعل ہجوم سے بچائی۔ آج یہی بہادر افسر جنوبی وزیرستان میں شہید ہو گیا۔ میں نے ان کا انٹرویو آزاد کشمیر میں کیا تھا۔”
آج شہید میجر کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کی گئی، جس میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر داخلہ اور اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔








Discussion about this post