سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی پیش کردہ پاکستانی رومانوی کامیڈی فلم ’لو گرو‘ اپنی امریکی پریمیئر کے لیے 20 مئی کو نیویارک سٹی میں بڑی دھوم دھام سے پیش کی جائے گی۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہونے والے معروف فنکار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان خاص طور پر اس موقع پر نیویارک آئیں گے۔
نیویارک میں ہونے والی اس بڑی تقریب سے پہلے، ’لو گرو‘ کی لانچنگ 18 مئی کو ہیوسٹن اور 19 مئی کو ڈلاس میں بھی ہوگی، جہاں پاکستانی شوبز کی دنیا کے مداح اس فلم کا جوش و خروش سے استقبال کریں گے۔فلم کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، جس میں ہمایوں سعید ایک ایسے کردار میں نظر آ رہے ہیں جو لڑکیوں کو فلر ٹ کرنے میں مہارت رکھتے ہیں اور اپنی دلکشی سے سب کو موہ لیتے ہیں۔
فلم کو ایک خوبصورت امتزاج قرار دیا گیا ہے جس میں ہنسی مذاق، محبت اور دل کو چھو لینے والے لمحات شامل ہیں۔ ’لو گرو‘ اپنی زبردست اداکاری، دلکش کہانی اور مزاح سے بھرپور انداز کے ساتھ دنیا بھر کے شائقین کے لیے ایک یادگار تجربہ ثابت ہونے جا رہی ہے
Discussion about this post