تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو

by ویب ڈیسک
نومبر 22, 2022
کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو
Share on FacebookShare on Twitter

الیکشن کمیشن نے 16 نومبر کو محفوظ فیصلہ اب سنادیا جس میں سندھ حکومت کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر بلدیاتی الیکشن کی تیاری کرے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو کرائے جائیں۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت ، وزارت داخلہ، چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ کو خصوصی حفاظی اقدامات کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ کراچی میں اب تک 3 بار بلدیاتی الیکشن ملتوی ہوچکے ہیں۔ سب سے پہلے 24 جولائی کو ہونے والے الیکشن کو بارش کی وجہ بنا کر ملتوی کیا گیا۔ اور پھر جب 28 اگست کو اس کے انعقاد کا وقت تھا تو اس سے پہلے ہی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے یہ الیکشن ملتوی ہوئے اور پھر جب اگلی تاریخ 18 اکتوبر کا اعلان کیا گیا تو سیکوریٹی نفری ناکافی ہونے کا بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی کردیے گئے۔ جس کے بعد تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس نے 18 نومبر کو 2 ماہ کے اندر بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دیا اور اب الیکشن کمیشن نے کم و بیش یہی فیصلہ دیا ہے۔ یاد رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص ڈویژن کے کُل 14ضلعوں  میں بلدیاتی الیکشن  کا انعقاد 26 جون کو ہو چکا ہے اور اب صرف حیدرآباد ڈویژن اور کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد باقی رہ گیا ہے۔

Tags: الیکشن کمیشنبلدیاتی الیکشن
Previous Post

اسحاق ڈار کے خلاف نیب کیس کی کارروائی ختم

Next Post

فوجداری کارروائی کا آج سے آغاز

Next Post
عمران خان کا ایف آئی اے کو جواب دینے سے انکار

فوجداری کارروائی کا آج سے آغاز

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist