تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

خیبر پخونخوا : پولیو ڈیوٹی کیلیے جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ سے شہید

by ویب ڈیسک
فروری 3, 2025
خیبر پخونخوا : پولیو ڈیوٹی کیلیے جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ سے شہید
Share on FacebookShare on Twitter

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمرود کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سخی پل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والے پولیس اہلکار عبدالخالق پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں اہلکار شہید ہوگیا۔ فائرنگ سے انسدادِ پولیو ٹیم کا عملہ محفوظ رہا ہے۔ موٹر سائیکل سوار حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے، جائے وقوعہ سے 30 بور کے 2 خول ملے ہیں۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم جاری ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جمرود میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت اور جاں بحق ہونےو الے پولیس کانسٹیبل عبدالخالق کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم باضابطہ شروع کردی گئی ہے، مہم کے دوران صوبے میں مجموعی طور پر 5سال سے کم عمر کے 65 لاکھ 37ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔انسداد پولیو مہم میں تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی 39،842ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں 32,482 موبائل ٹیمیں، 3،934 نگراں، 1,945 فکسڈ ، 1,321 ٹرانزٹ اور 160 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ٹیموں کی موثر نگرانی کے لیے 8,329 ایریا انچارجز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے صوبے میں تقریباً 50 ہزار کے قریب اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ۔

بشکریہ یونیسف
Previous Post

کیپیٹل ہل حملہ، سوالنامہ ملنے پر ایف بی آئی افسران خوف کا شکار

Next Post

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کے تبادلے خوش آئند قرارہیں، چیف جسٹس

Next Post
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریبِ حلف برداری ہفتے کو ہوگی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کے تبادلے خوش آئند قرارہیں، چیف جسٹس

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist