خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر 2 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 31 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، 13 اور 14ستمبر کو لکی مروت اور بنوں میں آپریشنز کیے گئے۔ لکی مروت میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ضلع بنوں میں ہونے والی کارروائی میں مزید 17 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 11 ستمبر کو لوئر دیر کے علاقے لال قلعہ میدان میں بھی ایک کارروائی کے دوران 10 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے تھے، تاہم اس آپریشن میں وطن کے 7 بہادر جوانوں نے معصوم شہریوں کو بچاتے ہوئے شہادت کا مرتبہ حاصل کیا تھا۔







Discussion about this post