وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائے جانے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم آنے والے برسوں تک ان فیصلوں کے اثرات بھگتے گی جن کی بنیادیں ماضی میں رکھی گئیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے آئی ایس پی آر کے اعلامیے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ قوم کو آج جس سیاسی اور انتظامی انتشار کا سامنا ہے، یہ وہی فصل ہے جو فیض حمید اور اس وقت کے آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے برسوں پہلے بوئی تھی۔ انہوں نے اپنے بیان میں تحریر کیا کہ طاقت اور اقتدار انسان کی ذاتی ملکیت نہیں بلکہ خدا کی عطا ہیں، اور انہی نعمتوں کو عوام کی بھلائی کے لیے استعمال کرنا اصل ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خدا ہم سب پر رحم فرمائے اور حکمرانوں کے دلوں میں خوفِ خدا پیدا کرے۔خواجہ آصف کا مختصر مگر تیز دھار پیغام قومی سیاست کے موجودہ تناظر میں ایک گہرا اشارہ سمجھا جا رہا ہےکہ کئی فیصلوں کے اثرات برسوں بعد سامنے آتے ہیں، اور قوم کو ان کا بوجھ طویل عرصے تک اٹھانا پڑتا ہے۔
قوم برسوں فیض حمید صاحب اور جنرل باجوہ کے بوۓ ھوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔
اللہ ھمیں معاف کرے، طاقت اوراقتدار کو
اللہ کی عطا سمجھ کے اس کی مخلوق کے لئے استعمال کی توفیق عطا فرماۓ۔ خوف خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے۔۔ آمین
ISPR
Rawalpindi, 11 December, 2025:On August 12, 2024,…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 11, 2025







Discussion about this post