تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے سنجیدہ مشترکہ اقدامات کرنے ہوں گے

by ویب ڈیسک
اکتوبر 20, 2025
پی ٹی آئی قیادت نہیں چاہتی ہے بانی پی ٹی آئی رہا ہوں
Share on FacebookShare on Twitter

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے انتباہ کیا ہے کہ اگر پاکستان اور افغانستان نے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے سنجیدہ اور مشترکہ اقدامات نہ کیے تو پورے خطے کا امن خوفناک خطرات سے دوچار ہو جائے گا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ خدشات کے مکمل خاتمے سے متعلق کوئی حتمی بات کہنا قبل از وقت ہے ،  آئندہ مہینوں میں دیکھا جائے گا کہ جنگ بندی معاہدے پر کس حد تک عمل درآمد ہوتا ہے۔قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ عربیہ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاک افغان جنگ بندی کا بنیادی مقصد دہشت گردی کے دیرینہ مسئلے کا خاتمہ ہے۔ خواجہ آصف نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، ترک صدر رجب طیب ایردوان اور ترک وفد کے سربراہ ابراہیم کا ثالثی اور تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی برسوں سے دونوں ممالک کی سرحدی پٹی کو لہو میں نہلاتی رہی اور گزشتہ ہفتے تو یہ معاملہ براہِ راست مسلح تصادم کی شکل اختیار کر گیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک اس نتیجے پر پہنچے کہ فوری اور فیصلہ کن اقدامات ناگزیر ہیں۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ یہ معاہدہ قطر اور ترکی کی ثالثی سے طے پایا ہے جبکہ تفصیلات کو حتمی شکل دینے کیلئے آئندہ ہفتے استنبول میں اہم اجلاس منعقد ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان وزیرِ دفاع نے بھی تسلیم کیا ہے کہ دہشت گردی ہی پاک افغان تعلقات میں کشیدگی کی اصل جڑ ہے، جس کے خاتمے کے لیے اب مشترکہ حکمتِ عملی وضع کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ قطر اور ترکی کی موجودگی بذاتِ خود اس معاہدے کی ضمانت ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری جانی و مالی قربانیاں دیں ، امید ہے کہ اب امن بحال ہوگا، تجارت اور ٹرانزٹ بحال ہوں گے اور افغانستان دوبارہ پاکستانی بندرگاہوں سے استفادہ کر سکے گا۔ افغان مہاجرین کے معاملے پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جن کے پاس قانونی ویزے اور دستاویزات موجود ہیں وہ پاکستان میں رہ سکتے ہیں، تاہم غیر قانونی افراد کی واپسی جاری رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاک افغان بارڈر کا استعمال اب دنیا کے دیگر ممالک کی طرح باقاعدہ اور منظم اصولوں کے تحت ہونا چاہیے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان صدیوں سے ہمسائے ہیں، جغرافیہ بدلا نہیں جا سکتا۔ امید ہے کہ اس معاہدے کے بعد دونوں ممالک نئے اعتماد اور بہتر تعلقات کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے قطر اور ترکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہی برادر ممالک کی موجودگی نے ہمیں اعتماد اور یقین بخشا ہے۔

Previous Post

دہشتگردی کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے

Next Post

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت آسمان پر

Next Post
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت آسمان پر

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت آسمان پر

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist