تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا

by ویب ڈیسک
جنوری 16, 2026
asia
Share on FacebookShare on Twitter

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے حریت پسند قیادت کے خلاف کریک ڈاؤن مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں آزادی کی آوازوں کو دبانے کے لیے عدالتی اور انتظامی حربے مسلسل استعمال کیے جا رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک بھارتی عدالت نے معروف حریت پسند خاتون رہنما اور آزادی پسند تنظیم دخترانِ ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو ایک سیاسی نوعیت کے مقدمے میں مجرم قرار دے دیا ہے۔ اسی کیس میں حریت رہنماؤں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو بھی قصوروار ٹھہرایا گیا ہے، جبکہ تینوں رہنماؤں کو سزائیں 17 جنوری کو سنائی جائیں گی۔ یہ مقدمہ بھارت کی بدنام زمانہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی خصوصی عدالت میں چلایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق آسیہ اندرابی کو اپریل 2018 میں ایک من گھڑت اور سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ 1987 میں خواتین کی قیادت میں قائم کی گئی آزادی پسند تنظیم دخترانِ ملت کی بانی رہنما ہیں اور کشمیری خواتین میں مزاحمتی سوچ کی ایک نمایاں علامت سمجھی جاتی ہیں۔

asya andrabi

کشمیر میڈیا سروس کا مزید کہنا ہے کہ آسیہ اندرابی کے شوہر عاشق حسین بھی گزشتہ تقریباً تین دہائیوں سے بھارت میں مختلف من گھڑت مقدمات کے تحت قید ہیں، جو کشمیری حریت قیادت پر مسلسل دباؤ کی ایک اور مثال ہے۔ حریت حلقوں کا مؤقف ہے کہ اس نوعیت کے جابرانہ اور انتقامی اقدامات نہ تو کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو کمزور کر سکتے ہیں اور نہ ہی ان کے عزم و حوصلے کو توڑ سکتے ہیں، بلکہ ایسے فیصلے خطے میں بے چینی اور عدم استحکام کو مزید بڑھانے کا سبب بن رہے ہیں۔

Previous Post

نوبیل انعام وائٹ ہاؤس پہنچ گیا

Next Post

قومی اسمبلی : محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا اعلان

Next Post
mehmood khan

قومی اسمبلی : محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا اعلان

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist