تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان شیڈول کا اعلان

by ویب ڈیسک
اکتوبر 10, 2022
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان شیڈول  کا اعلان
Share on FacebookShare on Twitter

مہمان ٹیم 2 ٹیسٹ، 8 ایک روزہ میچز اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاکستان کا رخ کرنے کے لیے 2 مراحل میں آئے گی۔ پہلے مرحلے میں 27 دسمبر کو یہ دورہ شروع ہوگا جس کا اختتام 15 جنوری کو ہوگا۔ اس دوران نیوزی لینڈ اور پاکستان 2 ٹیسٹ اور 3 ایک روزہ میچوں میں قسمت آزمائیں گی۔ یہ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ اور آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔ پہلا ٹیسٹ کراچی میں 27 سے 31 دسمبر تک جبکہ دوسرا 4 سے 8 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز 11، 13 اور 15 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ جس کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دوسرے مرحلے میں 13 اپریل کو پھر سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ جو 7 مئی تک جاری رہے گا۔

 اس دوران 5 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزمیں ٹاکرا ہوگا۔ ابتدائی 4 ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 15، 16 اور 19 اپریل کو کراچی میں ہوں گے جبکہ پانچواں ٹی ٹوئنٹی اور ابتدائی 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچز بالترتیب 23، 26 اور 28 اپریل کو لاہور میں ہونے جارہے ہیں ۔آخری 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز یکم، 4 اور 7 مئی کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔  دونوں ٹیموں کے درمیان  پہلے 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز فیوچر ٹورز پروگرام کا حصہ ہیں جبکہ باقی 10 وائٹ بال میچز گزشتہ سال ستمبر میں ملتوی ہونے والی سیریز میں شامل تھے۔

Tags: بابراعظمپاکستانی کرکٹ ٹیمنیوزی لینڈ
Previous Post

آصف زرداری سے منسوب ایکسرے جعلی ہے

Next Post

کامران ٹیسوری ہی کیوں؟

Next Post
کامران ٹیسوری ہی کیوں؟

کامران ٹیسوری ہی کیوں؟

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist