تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

شہری مسائل اور ماحولیاتی انصاف پر پاکستان کا سب سے بڑا کلائمٹ ویک

by ویب ڈیسک
جنوری 27, 2026
شہری مسائل اور ماحولیاتی انصاف پر پاکستان کا سب سے بڑا کلائمٹ ویک
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان میں پہلی مرتبہ شہری مسائل کو موضوع  بحث بناتے ہوئے کلائمٹ ویک کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کلائمٹ ایکشن سینٹر کراچی کے زیر اہتمام  یہ ویک 29 جنوری سے 4 فروری تک جاری رہے گا جو کراچی کو ماحولیاتی مکالمے ، ثقافتی سرگرمیوں اور پالیسی سطح کے اظہار خیال کا مرکز بنادے گا۔ اس بار اس ویک کی تھیم ہے سٹی ، میموری ، فیوچر، ٹائیڈز آف ٹومارو ۔ اس کلائمٹ ویک دریائے سندھ کو مرکزی علامت اور فکری محور بناتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی، شہری بقا، توانائی کے بحران اور ماحولیاتی انصاف جیسے اہم موضوعات کو یکجا کر کے مکالمے کی صورت دے گا۔کلائیمیٹ ایکشن سینٹرسمجھتا ہے کہ ، دریائے سندھ محض ایک آبی گزرگاہ نہیں بلکہ خطے کی تہذیبی تاریخ، معاشی زندگی، محنت کش طبقے اور ماحولیاتی یادداشت کا زندہ استعارہ ہے۔ کلائمٹ ویک کراچی کے دوران فنکاروں، ماحولیاتی کارکنوں، سائنس دانوں، مورخین، پالیسی سازوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں، طلبہ اور سرکاری اداروں کے درمیان  ایسامکالمہ ہوگا، جس کا مقصد دریائے سندھ کی کہانی کے ذریعے کراچی کے ماحولیاتی مستقبل کو ازسرِ نو سمجھنا اور تشکیل دینا ہے۔ اس پلیٹ فارم پر سائنسی تحقیق کو ثقافتی اظہار اور زمینی حقائق سے جوڑا جائے گا۔ توانائی کے شعبے میں بحران کو کلائمٹ ویک کراچی 2026 کا ایک کلیدی موضوع قرار دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق فوسل فیول پر انحصار نے نہ صرف فضائی اور آبی آلودگی میں اضافہ کیا ہے بلکہ شہری آبادی میں سماجی و معاشی ناہمواری کو بھی گہرا کیا ہے۔ اسی تناظر میں توانائی کے انصاف اور قابلِ تجدید ذرائع کی طرف منتقلی کو ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے۔ whatsapp image 2026 01 26 at 8.21.27 pm

کلائمٹ ویک میں سولرائزیشن کو کراچی جیسے بڑے شہر کے لیے ایک مؤثر حل کے طور پر پیش کیا جائے گا، جہاں شمسی توانائی سستی، مقامی اور غیرمرکزی بجلی کی فراہمی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ برقی ٹرانسپورٹ، بشمول ای بائیکس، الیکٹرک رکشے اور الیکٹرک گاڑیاں، شہری آلودگی میں کمی اور صاف ہوا کے حصول کی عملی مثال کے طور پر زیرِ بحث آئیں گی۔ منتظمین کے مطابق توانائی کی منتقلی کو محض تکنیکی مسئلہ نہیں بلکہ ایک سماجی اور ثقافتی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو محنت کش طبقے، شہری صحت، فضائی معیار اور ماحولیاتی انصاف سے جڑی ہوئی ہے۔  کلائمٹ ویک کراچی 2026 شہر کو موسمیاتی تبدیلی کا خاموش متاثرہ فریق نہیں بلکہ اجتماعی سوچ، مزاحمت اور حل کی تلاش کا فعال ذریعہ بنائے گا۔ نمائشوں، مباحثوں، فلم اسکریننگز، ورکشاپس، پرفارمنسز اور پالیسی سطح کے مکالموں کے ذریعے مختلف علمی اور سماجی حلقوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے گا۔ کلائمٹ ویک کراچی 2026 پاکستان میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ماحولیاتی ایونٹ ہو گا۔

Previous Post

ایم کیو ایم پاکستان کے اہم وزرا کی سیکیورٹی واپس

Next Post

سانحہ گل پلازہ، شہدا کے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری

Next Post
capture

سانحہ گل پلازہ، شہدا کے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist