تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کراچی میں ایک اور بچی کھلے گٹر میں گرگئی، راہ گیر نے بروقت باہر نکال لیا

by ویب ڈیسک
دسمبر 5, 2025
karachi
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی میں کھلے گٹروں کا خطرہ ایک بار پھر ایک معصوم زندگی کو نگلنے کے قریب پہنچ گیا، مگر خوش قسمتی سے ایک راہ گیر کی بروقت کارروائی نے ایک ننھی جان بچا لی۔ منگھوپیر کے علاقے میں گرم چشمہ کے قریب نجی اسکول کی پہلی جماعت کی طالبہ عنایہ امین اسکول سے چھٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے کھلے گٹر میں گر گئی۔ واقعے کے وقت وہاں سے گزرنے والے ایک شہری نے غیر معمولی جرات اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی کو فوراً گٹر سے باہر نکال لیا، یوں ایک بڑا سانحہ ہونے سے ٹل گیا۔ اہل علاقہ کے مطابق اگر چند لمحوں کی بھی تاخیر ہو جاتی تو صورتحال انتہائی سنگین ہو سکتی تھی۔ یہ واقعہ شہر میں کھلے گٹروں سے ہونے والے خطرات کی ایک اور تلخ یاد دہانی ہے۔

51d9ec6c aa08 44c1 b93f b52ee899dc2b

چند روز قبل گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب تین سالہ ابراہیم ایک نجی ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے سامنے کھلے گٹر میں گر کر لاپتہ ہو گیا تھا۔ بچے کی والدہ کی دردناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی، جس نے ہر آنکھ کو نم کر دیا۔ اہل خانہ اور علاقے کے افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت مشینری کے ذریعے بچے کی تلاش شروع کی، مگر پوری رات کی کوششوں کے باوجود وہ نہ مل سکا۔ بالآخر واقعے کے تقریباً 14 گھنٹے بعد ایک مقامی نوجوان نے بچے کی لاش جائے وقوعہ سے قریب ایک کلومیٹر دور نالے سے برآمد کی۔ اس افسوسناک واقعے کے دو روز بعد میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ابراہیم کے گھر جا کر اس سانحے کی ذمہ داری قبول کی اور لواحقین سے معذرت بھی کی۔ بعد ازاں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی تحقیقاتی رپورٹ سیکریٹری بلدیات کو ارسال کی گئی، جس میں حادثے کی ایک بڑی وجہ بی آر ٹی ریڈ لائن کے تعمیراتی کاموں کو قرار دیا گیا۔ یہ دونوں واقعات ایک بار پھر اس تلخ حقیقت کو سامنے لاتے ہیں کہ شہر میں موجود کھلے گٹر مسلسل قیمتی جانوں کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں اور فوری، مؤثر اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

Previous Post

پاک اور افغان کے سعودی عرب میں مذاکرات، دفتر خارجہ کا لاعلمی کا اظہار

Next Post

یو ٹیوب کا نیا دلچسپ فیچر

Next Post
یوٹیوب کی مونیٹائزیشن پالیسی میں بڑی تبدیلی

یو ٹیوب کا نیا دلچسپ فیچر

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist