تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے فیز ٹو کی توسیع کی منظوری

by ویب ڈیسک
اکتوبر 20, 2025
کراچی : پیشی پر جانے والے 5 بھائیوں پر قاتلانہ حملہ
Share on FacebookShare on Twitter

روشنیوں کا شہر، پاکستان کی معاشی شہ رگ اور کروڑوں انسانوں کی سانسوں میں دھڑکتا ہوا اعتماد ،  اب ایک اور بڑے قدم کی جانب بڑھ چکا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کو محفوظ ترین شہروں کی صف میں کھڑا کرنے کے عزم کے ساتھ کراچی سیف سٹی منصوبے کے فیز ٹو کی باقاعدہ توسیع کی منظوری دے دی۔ یہ فیصلہ وزیر اطلاعات سندھ کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری اعلامیے کے بعد سامنے آیا۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام شریک تھے۔ اجلاس میں شہر قائد کے لیے جدید سلامتی نظام کی تشکیل پر تفصیلی غور کیا گیا۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے دو ٹوک انداز میں کہا: “کراچی صرف ہمارا شہر نہیں، یہ پاکستان کا معاشی دل ہے، شہریوں کی سلامتی ہماری اولین ذمہ داری ہے۔”
انہوں نے ہدایت کی کہ ڈیٹا ٹرانسمیشن کے لیے ہائی اسپیڈ نیٹ ورک انفراسٹرکچر تیار کیا جائے، اور اسمارٹ پولیسنگ کے لیے تمام قانون نافذ کرنے والے ڈیٹا بیسز کو باہم مربوط کیا جائے، تاکہ جرائم کی پیشگی روک تھام اور بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔ وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ نے منصوبے کی رفتار، ٹیکنالوجی اور سیکیورٹی میکنزم پر تفصیلی بریفنگ دی، جس پر وزیراعلیٰ نے جدید اینالیٹیکل ٹیکنالوجیز کے فوری نفاذ، رابطہ کاری کے مضبوط نظام، اور انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید فعال بنانے کی واضح ہدایت کی۔ اجلاس میں فیز ون کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے باقی ماندہ امور کی تیز رفتار تکمیل کا حکم دیا اور فیز ٹو کو مزید علاقوں تک توسیع دینے کی اصولی منظوری دے دی۔ انہوں نے آئی جی سندھ کو براہ راست احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سول ورکس، آلات کی تنصیب اور آپریشنلائزیشن کی رفتار بڑھائی جائے ، “معیار اور ڈیڈ لائن پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔”

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی سیف سٹی منصوبے پر اجلاس

کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے، شہریوں کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کا سیف سٹی فیز ون پر جائزہ، مراد علی شاہ نے تیز رفتار عملدرآمد کی ہدایت دی

ڈیٹا ٹرانسمیشن کے لیے نیٹ… pic.twitter.com/h06SLuAFmR

— Sindh Information Department (@sindhinfodepart) October 20, 2025

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ کراچی سیف سٹی منصوبہ نہ صرف جرائم کی روک تھام میں سنگ میل بنے گا بلکہ ٹریفک نظم و نسق اور شہری اعتماد کی بحالی میں بھی غیر معمولی کردار ادا کرے گا۔ آئی جی پولیس کو بجٹ اور افرادی قوت کی حتمی فہرستیں مرتب کرکے فوری طور پر پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔ یہ فیصلہ سندھ حکومت کے اس غیر متزلزل عزم کا اعلان ہے کہ کراچی کو محفوظ، منظم اور عالمی معیار کے شہری معیارِ زندگی سے ہم آہنگ شہر بنایا جائے  جہاں قانون کی عملداری ہی نہیں بلکہ اعتماد اور تحفظ کی فضا بھی شہریوں کی روزمرہ زندگی کا حصہ بنے۔

Previous Post

عمر رسیدہ آصف کے ڈیبیو پر شاہین کی چھیڑ چھاڑ

Next Post

زچگی کے دوران برطرفی صنفی امتیاز قرار ، وفاقی محتسب کا تاریخی فیصلہ

Next Post
ایک سال میں ہزار سے زائد پاکستانی ڈاکٹروں نے امریکا میں رہائش اختیار کی

زچگی کے دوران برطرفی صنفی امتیاز قرار ، وفاقی محتسب کا تاریخی فیصلہ

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist