کراچی کے ساحلی علاقے سی ویو اپارٹمنٹس میں پیش آنے والے پراسرار واقعے نے شہر بھر کو لرزا دیا ہے. پارکنگ ایریا میں کھڑی ایک گاڑی سے میجر (ر) شہباز ملک اور 49 سالہ رخسانہ کی لاشیں برآمد ہوئیں، جن کے بارے میں ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب سفید پراڈو (رجسٹریشن نمبر BD-1394) سے جوڑے کی لاشیں ملی تھیں۔ پولیس تفتیش میں معلوم ہوا کہ دونوں گاڑی کے اندر اے سی چلا کر بیٹھے ہوئے تھے جبکہ انجن بھی اسٹارٹ تھا۔ بظاہر گاڑی کے اندر دھواں بھرنے سے سانس رک گئی اور دونوں کی زندگی کا چراغ بجھ گیا۔ متوفی میجر (ر) شہباز ملک کے بیٹے نے والد کی گمشدگی کی اطلاع پہلے ہی پولیس کو دے دی تھی۔ واقعے کے بعد لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اجساد پر تشدد یا گلا گھونٹے جانے کے نشانات نہیں ملے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے بتایا کہ موت کی حتمی وجہ محفوظ کر لی گئی ہے اور تمام ضروری نمونے جمع کر کے مزید فرانزک تجزیے کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔یہ اندوہناک واقعہ نہ صرف تحقیقاتی اداروں کے لیے کئی سوالات چھوڑ گیا ہے بلکہ عوامی حلقوں میں بھی شدید تجسس اور افسوس کا باعث بنا ہوا ہے۔







Discussion about this post