تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

25 اگست کے بعد بغیر ٹریکر اور کیمرے کے ڈمپر سڑک پر نہیں آئے گا

by ویب ڈیسک
اگست 11, 2025
الیکشن کرانے کے لیے تیار ہیں
Share on FacebookShare on Twitter

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ 25 اگست کے بعد صوبے میں صرف وہی ڈمپر سڑکوں پر چل سکیں گے جن میں ٹریکر اور کیمرے نصب ہوں گے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں شرجیل میمن نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا نام لیے بغیر سخت تنقید کی اور کہا کہ حکومت اپنا کام کر رہی ہے، لیکن اگر کوئی بدمعاشی کرے گا تو اسے اسی انداز میں جواب دیا جائے گا۔ ان کے اس بیان پر اپوزیشن بینچوں سے شور شرابہ اور نعرے بلند ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز راشد منہاس روڈ پر ہونے والا ٹریفک حادثہ انتہائی افسوسناک ہے، پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کیا، لیکن اس کے بعد کچھ عناصر نے سڑکوں پر آکر 7 ڈمپرز کو آگ لگا دی۔ سینئر وزیر نے واضح کیا کہ شہر میں دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، چاہے اس کے لیے کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔ انہوں نے کہا کہ حادثات میں جانیں گنوانے والے متاثرین ڈمپر نہیں جلا رہے، یہ کام صرف فسادی کر رہے ہیں اور بدمعاشوں کے ساتھ بدمعاشوں جیسا سلوک کیا جائے گا۔ شرجیل میمن کے مطابق ڈمپر مالکان کے ساتھ بات چیت کے بعد سڑکیں کھلوا دی گئی ہیں، لیکن انہیں پابند کیا گیا ہے کہ 25 اگست کے بعد صرف وہی گاڑیاں چلیں گی جن میں حفاظتی نگرانی کے لیے ٹریکر اور کیمرے نصب ہوں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایک ڈرائیور کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ کومہ میں چلا گیا۔ ان کے مطابق یہ سب جان بوجھ کر شہر میں فساد پھیلانے کی کوشش ہے، اور ایم کیو ایم اس معاملے پر سیاست کر رہی ہے۔

Previous Post

پاکستان فٹبال میں نئی تاریخ , پہلی بار بوائز ٹیم کیلئے خاتون منیجر کا تقرر

Next Post

سینئر وکیل خواجہ شمس السلام قتل : سہولت کار کی خیبرپختونخوا سے گرفتاری

Next Post
سینئر وکیل خواجہ شمس السلام قتل :  سہولت کار کی خیبرپختونخوا سے گرفتاری

سینئر وکیل خواجہ شمس السلام قتل : سہولت کار کی خیبرپختونخوا سے گرفتاری

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist