تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کراچی: سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی: خودکش حملہ آور سمیت 3 خوارج ہلاک

by ویب ڈیسک
جولائی 28, 2025
کراچی: سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی: خودکش حملہ آور سمیت 3 خوارج ہلاک
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچ گیا . محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے منگھوپیر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چینی شہریوں پر حملے میں ملوث خطرناک دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں خودکش حملہ آور بھی شامل ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور حساس مواد برآمد ہوا ہے۔ ڈی ایس پی سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب نے سول اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر منگھوپیر میں ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا، جہاں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد موجود تھے۔ چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے جواب میں کی گئی بھرپور کارروائی میں تین خوارج ہلاک ہو گئے۔

2 کروڑ انعام یافتہ دہشت گرد مارا گیا

راجا عمر خطاب نے انکشاف کیا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد زعفران بھی شامل تھا، جس کے سر پر حکومت نے دو کروڑ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا۔ مکان سے خودکش جیکٹس، دستی بم اور ایک تفصیلی ڈائری بھی ملی ہے، جس میں دہشت گردوں کے ممکنہ اہداف درج تھے۔ حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد گزشتہ برس چینی شہریوں پر حملے میں بھی ملوث تھے۔یہ کارروائی کراچی میں دہشت گردی کے ممکنہ منصوبے کو ناکام بنانے میں ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔ راجا عمر خطاب نے کہا کہ ریاست دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر گامزن ہے، اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

Previous Post

پاک-امریکہ بزنس کانفرنس؛ تجارتی تعاون کا نیا عزم

Next Post

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل: 18 سالہ سدرہ پر بے رحمانہ تشدد کا لرزہ خیز انکشاف

Next Post
راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل: 18 سالہ سدرہ پر بے رحمانہ تشدد کا لرزہ خیز انکشاف

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل: 18 سالہ سدرہ پر بے رحمانہ تشدد کا لرزہ خیز انکشاف

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist