تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ڈیفنس کراچی میں گرفتار گھریلو ملازمہ ماضی میں قیدی رہ چکی

by ویب ڈیسک
جولائی 16, 2025
ڈیفنس کراچی میں گرفتار گھریلو ملازمہ ماضی میں قیدی رہ چکی
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں چوری کے مقدمے میں گرفتار گھریلو ملازمہ مہرین سے متعلق تفتیش میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق، مہرین ماضی میں اسلام آباد کی جیل میں قید رہ چکی ہے، جہاں اسے جیل میں سلائی کے کام پر ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ ملزمہ کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور وہ لاہور میں بھی متعدد مقدمات میں مطلوب رہی ہے۔دسمبر 2024 میں شہری شوکت محمود نے  ڈیفنس تھانے میں رپورٹ درج کروائی تھی کہ ملازمہ نے چائے میں نشہ آور دوا ملا کر اہل خانہ کو بے ہوش کیا اور زیورات، نقدی و قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئی۔ واردات میں 65 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ مہرین پہلے ہی فیروز آباد تھانے میں چوری کے مقدمے میں گرفتار تھی۔ اطلاع پر ڈیفنس مقدمے کے مدعیان نے پہنچ کر اسے شناخت کیا، جس کے بعد ڈیفنس پولیس نے بھی گرفتاری ڈال دی۔ پولیس کے مطابق، ملزمہ پر فیروز آباد میں تین مقدمات درج ہیں، جبکہ کلفٹن اور گذری میں بھی وہ وارداتیں کر چکی ہے۔ دوران تفتیش اس نے بتایا کہ اسلام آباد جیل میں اسے  ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے، اور ممکنہ طور پر ملزمہ کے نیٹ ورک اور دیگر وارداتوں سے متعلق مزید انکشافات سامنے آ سکتے ہیں۔

Previous Post

ایئرلائن کی سنگین غفلت پر شہری عدالت پہنچ گیا

Next Post

وزارتوں کی کارکردگی کا ہر دو ماہ بعد جائزہ لیا جائے گا

Next Post
یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں

وزارتوں کی کارکردگی کا ہر دو ماہ بعد جائزہ لیا جائے گا

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist