تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سوشل میڈیا کی محبت، لیاری کی گلیوں میں،تیونس کی سندا ایاری تنہا، بے وطن

by ویب ڈیسک
جون 28, 2025
سوشل میڈیا کی محبت، لیاری کی گلیوں میں،تیونس کی سندا ایاری تنہا، بے وطن
Share on FacebookShare on Twitter

فیس بک کی رنگین دنیا میں شروع ہونے والی ایک خوابناک کہانی لیاری کی خاک آلود گلیوں میں بکھر گئی، جب تیونس سے آئی 19 سالہ سندا ایاری محبت کی تلاش میں کراچی پہنچی، لیکن چند ماہ بعد تنہائی، طلاق اور بے بسی اس کا مقدر بن گئی۔ نیا آباد لیاری کے رہائشی محمد عامر سے فیس بک پر دوستی ہوئی۔ سندا نے سمندر پار محبت پر یقین کیا، ویزا حاصل کیا، اور 28 نومبر 2024 کو کراچی پہنچ گئی۔ عامر اور اس کے گھر والوں نے اسے ایئرپورٹ سے خوش آمدید کہا اور اگلے ہی دن سادگی سے نکاح کر لیا۔ یہ نکاح 6 مارچ کو یونین کونسل بغدادی میں رجسٹر ہوا۔ محبت کے اس سفر کا اختتام غیر متوقع تھا۔ شادی کے صرف سات ماہ بعد، عامر نے سندا کو طلاق دے دی۔ اب وہ نہ شوہر کے ساتھ ہے، نہ اپنے وطن میں،  بس لیاقت آباد ویمن تھانے میں ایک شیلٹر ہوم میں، واپسی کی امید لیے بیٹھی ہے۔ سندا کا کہنا ہے کہ اس کا ویزا 18 فروری کو ختم ہو چکا ہے، شوہر نے اس کے ساتھ مزید رہنے سے انکار کر دیا، اور اب اس کے پاس واپسی کے اخراجات بھی نہیں۔ اس نے حکومتِ پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ایگزٹ پرمٹ دیا جائے تاکہ وہ اپنے ملک واپس جا سکے۔

دوسری جانب عامر کے گھر والوں کا مؤقف ہے کہ انہوں نے لڑکی کو پاکستان آنے سے روکا تھا، لیکن وہ ضد پر قائم رہی۔ شادی کے بعد سندا کے رویے میں عجیب و غریب تبدیلیاں آئیں۔ وہ گھر سے دوپٹے اور چپل کے بغیر باہر نکلتی، بے ربط باتیں کرتی، عامر سے الجھتی اور جسمانی تشدد بھی کرتی رہی۔ گھر کا سکون برباد ہو گیا، اور آخرکار علیحدگی ہی واحد راستہ رہ گئی۔ پولیس کے مطابق سندا نے کسی قسم کی زیادتی یا ظلم کی شکایت نہیں کی، تاہم عورت ہونے کے ناطے اُسے فوری پناہ دی گئی ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، اور ویزا حکام نے سندا کی دستاویزات طلب کرتے ہوئے اسے ایگزٹ پرمٹ کی آن لائن درخواست دینے کی ہدایت کی ہے۔

Previous Post

خواجہ آصف کے دوٹوک مؤقف پر بھارتی وزیر دفاع کی مداخلت مسترد

Next Post

پاک بحریہ کی کمیشننگ پریڈ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی شرکت

Next Post
پاک بحریہ کی کمیشننگ پریڈ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی شرکت

پاک بحریہ کی کمیشننگ پریڈ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی شرکت

Discussion about this post

تار نامہ

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

iran school 2

ایران میں اسکول پر حملہ امریکی فوج نے کیا، تحقیقات میں انکشاف

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist