تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کنگناکی مودی سے محبت، ٹرمپ سے نفرت… بی جے پی کے لیے دردِ سر

by ویب ڈیسک
مئی 16, 2025
کنگناکی مودی سے محبت، ٹرمپ سے نفرت… بی جے پی کے لیے دردِ سر
Share on FacebookShare on Twitter

 نریندر مودی کی "الٹرا فین” کہلانے والی بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی نومنتخب رکنِ پارلیمنٹ کنگنا رناوت ایک بار پھر تنازعے کی زد میں آ گئیں لیکن اس بار ان کی آستین  سے نکلا تیر اپنی ہی پارٹی کو آ لگا۔ کنگنا نے حالیہ دنوں ایک دھماکہ خیز سوشل میڈیا پوسٹ میں مودی کو "تمام الفا میلز کا باپ” قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مودی کی عالمی مقبولیت سے حسد کرتے ہیں۔ یہ بیان نہ صرف انٹرنیٹ پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلا بلکہ بی جے پی کے اندر بھی ہلچل مچا گیا۔

پارٹی کے کئی سینئر رہنماؤں نے فوری طور پر بی جے پی صدر جے پی نڈا سے رابطہ کیا اور مطالبہ کیا کہ کنگنا کے اس "غیر ذمہ دارانہ” بیان پر سخت کارروائی کی جائے۔ پارٹی قیادت نے بھی دیر نہ کی، اور بالآخر جے پی نڈا نے کنگنا کو خود فون کرکے حکم دیا کہ پوسٹ فوری طور پر حذف کی جائے۔ کنگنا نے معذرت کرتے ہوئے کہا:
"جے پی نڈا جی نے مجھے فون کر کے کہا کہ وہ پوسٹ ہٹا دوں جو میں نے ٹرمپ کے اُس بیان پر کی تھی، جس میں اس نے ٹم کُک سے کہا کہ بھارت میں مینوفیکچرنگ بند کرے۔ میں اپنی ذاتی رائے پر معذرت خواہ ہوں۔”

یعنی بات یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ کنگنا جیسے "بی جے پی کی بلبل” کو بھی پارٹی لائن سے ہٹ کر چہکنے کی اجازت نہیں۔ اصل قصہ یہ ہے کہ ٹرمپ نے بھارت میں ایپل کی مینوفیکچرنگ پر تنقید کرتے ہوئے سی ای او ٹم کُک سے کہا کہ وہ پروڈکشن بھارت میں نہ کریں۔ یاد رہے، ٹرمپ کے دورِ صدارت میں چین پر 125 فیصد ٹیرف لگائے گئے تھے، جس کے بعد ایپل نے چین چھوڑ کر بھارت میں پیداوار شروع کی۔ آج بھارت نہ صرف آئی فونز کی تیاری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے بلکہ 1.5 ملین یونٹس (600 ٹن) امریکا برآمد بھی کر چکا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا کنگنا واقعی "بی جے پی کی ترجمان” ہیں یا بس اپنے جذبات کی قیدی؟ کیونکہ جب اپنے ہی رہنماوں  کے حکم پر یوٹرن لینا پڑے، تو اداکاری اور سیاست کے اسٹیج کا فرق خودبخود واضح ہو جاتا ہے۔

Previous Post

مچل اسٹارک کا بھارت میں آئی پی ایل کے بقیہ میچز کھیلنے سے انکار

Next Post

پاکستان کے پہلے گرین سکوک بانڈ کا اجرا

Next Post
پاکستان کے  پہلے گرین سکوک بانڈ کا اجرا

پاکستان کے پہلے گرین سکوک بانڈ کا اجرا

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist