نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک کی 2024 تا 2030 کے ملٹی ایئر ٹیرف سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔نیپرا کے فیصلے کے مطابق کےالیکٹرک کا اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 32.37 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا، یعنی صارفین کے لیے 7.60 روپے فی یونٹ کی کمی عمل میں لائی گئی ہے۔نیپرا نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ کےالیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی کے شعبوں سے متعلق ہے، جبکہ کمپنی پر رائٹ آف کلیمز کے تحت 50 ارب روپے کا بوجھ برقرار رہے گا، جیسا کہ نیپرا کا سابقہ فیصلہ تھا۔دوسری جانب کےالیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ کمپنی نیپرا کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ متعدد پہلوؤں پر محیط ہے اور کےالیکٹرک تمام قانونی وسائل استعمال کرنے کے حق کو محفوظ رکھتی ہے۔








Discussion about this post