تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

by ویب ڈیسک
اگست 23, 2025
جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کی 30 دن کے ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی اور صرف 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔  پولیس حکام نے شیر شاہ کو عدالت میں پیش کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ ملزم جائے وقوعہ پر موجود تھا، اسلحہ استعمال ہوا، ویڈیوز میں بھی اس کی موجودگی پائی گئی، جبکہ اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس برآمد کرنے ہیں۔ اسی لیے ملزم کو 30 دن کے لیے پولیس کے حوالے کیا جائے۔ تاہم عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد محفوظ کیا گیا  فیصلہ سناتے ہوئے صرف 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے منتظم جج منظر علی گل نے یہ ریمانڈ منظور کیا۔ ملزم کے وکیل سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ شیر شاہ کو واقعے کے 27 ماہ بعد گرفتار کیا گیا ہے جو غیر قانونی ہے۔ کل وہ اپنے بھائی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوا اور واپسی پر گرفتار کر لیا گیا۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ پولیس دو سال سے زائد عرصہ کہاں تھی جبکہ سپریم کورٹ نے ویڈیو شواہد کے حوالے سے پہلے ہی واضح ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔ وکیل رانا مدثر نے عدالت کو بتایا کہ شیر شاہ صرف اپنے بھائی شاہ ریز کی پیشی کے لیے عدالت آیا تھا لیکن واپسی پر اسے بھی گرفتار کر لیا گیا۔ یاد رہے کہ لاہور پولیس نے گزشتہ روز شیر شاہ کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کیا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل اس کے بھائی شاہ ریز کو بھی گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Previous Post

بنگلادیش نے 1971ء کے بعد پاکستانی حکام کے لیے ویزا کی شرط ختم کر دی

Next Post

بیٹنگ ایپ کیس، ڈکی بھائی کا اعترافِ جرم

Next Post
ڈکی بھائی پر غیر قانونی بیٹنگ ایپس کی پروموشن کا الزام

بیٹنگ ایپ کیس، ڈکی بھائی کا اعترافِ جرم

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist