تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

وہ فلم جو صنفی امتیاز کے مسائل کو اجاگر کرتی ہے

by ویب ڈیسک
جنوری 2, 2023
وہ فلم جو صنفی امتیاز کے مسائل کو اجاگر کرتی ہے
Share on FacebookShare on Twitter

ہدایتکار وپن داس کی ” جایا جایا جایا ہئے ” جب اکتوبر میں جنوبی بھارت کے سنیما گھروں میں سجی تو کسی نے اس پر زیادہ توجہ نہیں دی۔ ملیالم زبان کی اس فلم کو دسمبر میں آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹارسے نشر کیا گیا تو تب جا کر پتا چلا کہ اس فلم کی کیا خاصیت ہے۔ صنفی امتیاز کے مسائل کو اجاگر کرتی ہے وہیں خواتین کے اندر یہ جوش جذبہ اور تحریک بیدار کرتی ہے کہ وہ ناانصافیوں کے خلاف تھک ہار کر نہ بیٹھیں بلکہ آواز اٹھائیں۔

اسکرین گریپ

فلم کی کہانی کیا ہے؟

کہانی بڑی سادی اور ممکن ہے کہ ہمارے ارد گرد ان جیسے کئی کردار ہوں۔ ایک ایسی لڑکی جو بہت کچھ کرنا چاہتی ہے لیکن پدرشاہی نظام کی وجہ سے اس کے پیروں میں بار بار زنجیریں باندھی جاتی ہیں۔ ایک ایسی ذہین طالبہ جس اسکالرشپ کے ذریعے بڑے کالج میں داخلہ ہوجاتا ہے لیکن اُسے تعلیم سے محروم رکھا جاتا ہے۔ جس کے ہر فیصلے کو بھائی کے ہاتھوں قربان کیا جاتا ہے اور پھر زندگی کے ایک موڑ پر اس کی شادی ایک ایسے انسان سے کردی جاتی ہے جو کم تعلیم یافتہ ہے لیکن وہ اس زیادتی کو بھی برداشت کرجاتی ہے لیکن جب بات روزانہ کے گھریلو تشدد پر آتی ہےتو یہ لڑکی ایک دن اس کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہے۔ خاموشی کے ساتھ یو ٹیوب پر تائی کاؤنڈو کی کلاس لے کر شوہر کے حملے کو ناکام بنا کر رکھ دیتی ہے اور پھر طلاق کےبعد چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرکے خود کو خودمختیار بنانے کا نیا سفر شروع کرتی ہے۔  مووی میں یہ باصلاحیت اور باہمت لڑکی درشن راجندرن نبھا رہی ہیں۔

اسکرین گریپ

فلم میں پیغام کیا ہے؟

مزاحیہ ڈرامائی موڑ کےساتھ ساتھ فلم میں معاشرے کی تلخ سچائی کو نمایاں کیا گیا ہے۔ رشتوں میں امتیازی سلوک کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ لگ بھگ ڈھائی گھنٹے کی اس فلم کا ٹیمپو بہت فاسٹ ہے۔ جس میں اس بات کا بھی پیغام دیا گیا ہے کہ دور حاضر میں انٹرنیٹ کے ذریعے خواتین کیا کچھ قابل ذکر ہنر سیکھ کر خود کو خود مختاری نہیں بناسکتیں۔ فلم  یہ پیغام دیتی ہے کہ صنف نازک کو بااختیار بننے کا بھی درس دیتی ہے۔ ” جایا جایا جایا ہئے ” دراصل اُس سوچ کی بھی عکاس ہے کہ دورجدید میں ابھی تک کئی گھرانے فرسودہ رسم ورواج اور نظریے پر قائل ہیں۔ جیسے فلم کی ہیروئن جایا پر اُس کے بھائی کے فوقیت دینا۔ یہی نہیں پیغام تو یہ بھی ملتا ہے کہ اس سماج کی ترقی اور کامرانی خواتین کی آزادی میں چھپی ہے وہیں انہیں بہتر تعلیم اور برابری کی بنیاد پر حقوق دے کر زیادہ کارآمد بنایا جاسکتا ہے۔

اسکرین گریپ
Previous Post

مولاجٹ کی امریکا میں واہ واہ

Next Post

درخواست ضمانت منظور

Next Post
درخواست ضمانت منظور

درخواست ضمانت منظور

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist