تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

مشہور ٹک ٹاکر مذاق میں قتل، گولی مارنے والا پولیس اہلکار نکلا

by ویب ڈیسک
مارچ 4, 2026
jawed mahandri
Share on FacebookShare on Twitter

خیبر پختونخوا کے خوبصورت قصبے بالاکوٹ میں ایک ایسی دل دہلا دینے والی واردات پیش آئی ہے جس نے پورے علاقے کو غم اور غصے میں ڈبو دیا ہے۔ مشہور ٹک ٹاکر جاوید المعروف مہانڈری، جو اپنی بے ضرر مزاحیہ ویڈیوز اور حسِ مزاح سے ہزارہ ڈویژن کے بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے تھے، افطار کے مقدس لمحات میں ایک مذاق کی قیمت اپنی جان سے ادا کر بیٹھے۔رمضان کی یہ شام، جب دوستوں کے ہمراہ دریا کنارے افطار کے لیے جمع ہوئے تھے، ماحول دوستانہ اور ہنسی مذاق سے بھرا تھا۔ ویڈیو جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، اس میں سب کچھ خوشگوار دکھائی دیتا ہے – مذاق جاری تھا، ہنسیاں گونج رہی تھیں۔ مگر اچانک ایک دوست نے پستول نکالی اور فائر کر دیا۔ گولی سیدھی جاوید مہانڈری کو لگی، وہ زمین پر گر پڑے، اور اسپتال پہنچتے پہنچتے دم توڑ گئے۔

جاوید مہانڈری قتل ویڈیو۔۔۔۔

بالاکوٹ میں سوشل میڈیا سٹار جاوید مہانڈری کے قتل کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ویڈیو میں شاہد نامی پولیس اہلکار کو جاوید مہانڈری کو گولی مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔ pic.twitter.com/2HN6lr9miE

— Farzana Ali (@farzanaalispark) March 3, 2026

یہ "مذاق” کرنے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ پولیس کا حاضر سروس اہلکار تھا، جس کا نام شاہد بتایا جا رہا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسے یقین تھا کہ ہتھیار خالی ہے، مگر چیمبر میں چھپی گولی مہلک ثابت ہوئی۔ واردات کے فوراً بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، مگر بعد میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔جاوید مہانڈری کی موت کی خبر جیسے آگ کی طرح پھیل گئی۔ لواحقین اور اہلِ علاقہ کا غم غصے میں بدل گیا۔ مشتعل مظاہرین نے کاغان شاہراہ بند کر دی، فوری گرفتاریوں کا مطالبہ کیا، اور جب مذاکرات ناکام ہوئے تو بالاکوٹ پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔ توڑ پھوڑ کے بعد عمارت کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔

capture

جاوید مہانڈری علاقے کے ایک  ہردلعزیز شخصیت تھے۔ ان کی مزاحیہ ویڈیوز، جو دوستوں کی طرف سے ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی جاتی تھیں، ہزاروں لوگوں کے دل جیت چکی تھیں۔ وہ ایک ایسے شخص تھے جو اپنی باتوں اور حرکتوں سے لوگوں کو خوش رکھتے تھے، مگر ایک لمحے کی غلطی نے سب کچھ چھین لیا۔بالاکوٹ پولیس کے ایس ایچ او سید اسرار شاہ نے تصدیق کی ہے کہ وائرل ویڈیو کی مدد سے ملزم کی شناخت ہو چکی ہے، اور تحقیقات جاری ہیں۔ ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سزا دی جائے گی۔  خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا، کہا کہ مہانڈری ایک دوستانہ اور مقبول شخصیت تھے، ان کی موت انتہائی تشویشناک ہے۔

بالاکوٹ میں مجذوب جاوید المعروف مہانڈری کے قتل پر صوبائی اسمبلی کے سپیکر اور وفاقی وزیر مذہبی امور نے ملزم کو سزا دلوانے کے بیانات جاری کیے۔ pic.twitter.com/mpmEtvQ4ex

— A.Waheed Murad (@awaheedmurad) March 2, 2026

Previous Post

امریکا کی پاکستان میں غیر ہنگامی سفارتی عملے کو واپس بلانے کی ہدایت

Next Post

ایران اور خلیجی ممالک کے مابین کشیدگی میں کمی پاکستان کی اولین ترجیح قرار

Next Post
pm

ایران اور خلیجی ممالک کے مابین کشیدگی میں کمی پاکستان کی اولین ترجیح قرار

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist