تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کولکتہ: جاوید اختر کی متوقع آمد پر ہنگامہ، ادبی پروگرام ملتوی

by ویب ڈیسک
ستمبر 9, 2025
مودی مسلمانوں کی نسل کشی پر کیوں چپ ہیں؟ جاویدا ختر
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں اردو اکیڈمی نے نغمہ نگار جاوید اختر کو اپنے ادبی پروگرام سے الگ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کئی مذہبی جماعتوں نے جاوید اختر کے مذہب سے بیرازی اور اسلام مخالف خیالات پر سخت اعتراض کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جاوید اختر کی موجودگی سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوسکتے ہیں۔ جمعیت علمائے ہند سمیت مختلف تنظیموں نے مؤقف اختیار کیا کہ جاوید اختر کے بیانات بارہا اسلامی عقائد کے خلاف سامنے آ چکے ہیں، لہٰذا ان کی میزبانی ناقابلِ قبول ہے۔ تاہم ان جماعتوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ کسی دباؤ یا دھمکی کے ذریعے نہیں بلکہ اختلافِ رائے کے طور پر یہ بات کر رہی ہیں۔ جاوید اختر اس پروگرام میں "ہندی فلموں میں اردو کا کردار” کے موضوع پر اظہارِ خیال کرنے والے تھے اور ساتھ ہی ایک مشاعرے کی صدارت بھی کرنا تھی۔

بشکریہ انڈین ایکسپریس

مذہبی حلقوں کے اعتراض کے بعد اردو اکیڈمی کی سیکریٹری نزہت زینب نے اعلان کیا کہ نامساعد حالات کے باعث یہ ادبی تقریب فی الحال ملتوی کر دی گئی ہے۔ اگرچہ باضابطہ طور پر ملتوی کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، لیکن ادبی حلقے اسے بڑھتے ہوئے تنازع کے خدشات سے جوڑ رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پروگرام کی نئی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ایجنڈے میں تبدیلی کی جائے گی اور امکان ہے کہ جاوید اختر کا نام اس فہرست میں شامل نہ ہو۔

Previous Post

’’ناپسندیدہ بوجھ‘‘ کہنے والی اینکر مشکل میں، عدالت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

Next Post

یو اے ای میں ایشیا کپ کا میلہ سج گیا

Next Post
یو اے ای میں ایشیا کپ کا میلہ سج گیا

یو اے ای میں ایشیا کپ کا میلہ سج گیا

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist