تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

9 مئی کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ڈیل، جنرل عاصم منیر

by ویب ڈیسک
مئی 9, 2024
9 مئی کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ڈیل، جنرل عاصم منیر
Share on FacebookShare on Twitter

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا اور یادگار شہداء پر پھول رکھے۔ آرمی چیف کی آمد پر کورکمانڈر لاہور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے مادر وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر  بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کو قوم کےلیے خدمات پیش کرنے اور پیشہ ورانہ مہارت پر سراہا۔

آرمی چیف نے کور ہیڈکوارٹرز میں گیریژن آفیسرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن قوتیں اور ان کے سرپرست جھوٹ، جعلی خبروں، پروپیگنڈے سے ڈیجیٹل ٹیررازم کر رہے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بلاشبہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن رہے گا۔ اشتعال انگیزیوں کا جواب نہ دینے کو کمزوری اور ہمارے صبر کو لامحدود نہ سمجھا جائے۔  مسلح افواج اور عوام کے مابین  تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جاری ہے، قوم کی حمایت سے ان تمام قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔ جنرل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ وہ لوگ مجرمانہ عناصر کے مذموم سیاسی مقاصد نہیں سمجھ سکے، انہیں منصوبہ سازوں نے اپنی خواہشات کا ایندھن بنایا۔ ان ورغلائے ہوئے افراد کو سپریم کورٹ کی ہدایات پر پہلے سے شک کا فائدہ دیا جاچکا ہے۔ اس گھناؤنے منصوبے کے اصل رہنما خود کو معصوم ظاہر کرتے ہیں۔ انہیں اب اپنے جرائم کا حساب دینا پڑے گا، خصوصاً جب ان کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ  شہدا اور ان کے اہلخانہ یا ادارے کی بےحرمتی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ 9 مئی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور مجرموں کو ملکی قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اشتعال انگیزیوں کا جواب نہ دینے کو کمزوری اور ہمارے صبر کو لامحدود نہ سمجھا جائے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے لاہور گیریژن میں جناح لائبریری کا افتتاح بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تعمیری قوت کی حیثیت سے راکھ اور ملبے کے ڈھیر پر پبلک لائبریری بنا کر قائد کی حرمت کو دوبارہ روشن کر رہے ہیں۔

Previous Post

9 مئی کو پاکستان کے اثاث اور شہیدوں کی ریڈ لائن پار کی گئی

Next Post

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیپ ٹاپ اسکیم کی منظوری دے دی

Next Post
دستک پروگرام کیلئے ایپ اور کال سروس شروع کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیپ ٹاپ اسکیم کی منظوری دے دی

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist