ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں موجود خوارج کے خلاف بھرپور اور مؤثر اقدامات کیے ہیں، اور مستقبل میں بھی پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہے گی۔ وہ غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (صوابی) کے دورے کے موقع پر طلبا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، ملکی سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات کے خطرات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
اہم نکات
-
افغانستان میں موجود خوارج کے خلاف پاکستان نے بروقت اور ہدفی اقدامات کیے
-
نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل اور ترقی کا اہم ستون ہیں
-
قوم پاک فوج کی امن و استحکام کے لیے قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے
-
پاک فوج نے ہر محاذ پر دشمن کو فیصلہ کن جواب دیا ہے
طلبا نے مؤقف اختیار کیا کہ اس نوعیت کی بامقصد نشستیں تسلسل کے ساتھ منعقد کی جائیں تاکہ پروپیگنڈے اور ڈس انفارمیشن کا سدباب ممکن بنایا جاسکے۔
لیفتیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے طلبا کے عزم اور شعور کو سراہتے ہوئے کہا کہ جوان نسل ہی ملک کے مستقبل اور استحکام کی اصل ضمانت ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ:
“پاک فوج نہ صرف سرحدوں کا دفاع کر رہی ہے بلکہ دشمن کے ہر پروپیگنڈے اور حملے کا جواب بھی پوری قوت سے دے رہی ہے۔”







Discussion about this post