تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں، آرمی چیف

by ویب ڈیسک
اپریل 4, 2025
پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں، آرمی چیف
Share on FacebookShare on Twitter

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت  268ویں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی، جس میں فورم نے شہداء کے ایصال و ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک دشمن عناصر، سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کیخلاف ریاست پوری طاقت سے نمٹے گی، فورم نے اعادہ کیا کسی کو بلوچستان میں امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس موقع پر  فورم کے شرکا نے شہدائے افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، فورم کو خطےکی موجودہ صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی، فورم کو بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں پاکستان کی حکمتِ عملی پر بھی بریفنگ دی گئی۔  کانفرنس میں علاقائی اور داخلی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، فورم نے ہر قیمت پر بلا تفریق دہشتگردی کوختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، فورم نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے والوں سے پوری طاقت سے نمٹا جائے گا۔  شرکا نے کہا کہ بلوچستان کے استحکام اور خوشحالی میں خلل ڈالنے کی مذموم کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا، غیر ملکی گٹھ جوڑ اور انتشار پھیلانے اور پروان چڑھانے کی کوششیں پوری طرح سے بے نقاب ہوچکی ہیں، ایسے عناصر اور ایسی کوششیں کرنے والوں کو کسی بھی قسم کی معافی نہیں دی جائے گی۔  فورم نے نیشنل ایکشن پلان کے دائرہ کار کے تحت عزمِ استحکام کی حکمتِ عملی کے تیز اور مؤثر نفاذ کی ضرورت پر زور دیا اور دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کے تعاون سے مشترکہ نقطہ نظر کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا۔  اس موقع پر شرکا نے کہا کہ ان مذموم کوششوں کو بلوچستان کے عوام کی غیر متزلزل حمایت سے فیصلہ کن طور پر ناکام بنایا جائے گا، ریاستی ادارے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے قانون پر پوری استقامت سے عملدرآمد کریں گے، قانون کی عملداری میں کسی قسم کی نرمی اور کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔  فورم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے منصفانہ مقصد کے لیے گہری اور غیر متزلزل حمایت اور عالمی سطح پر جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لیے مسلسل سفارتی رابطے کی ضرورت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے فلسطین کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، فورم نے غزہ میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی شدید مذمت کی، فورم نے فلسطینوں کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی، اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم ضلعی رابطہ کمیٹیوں کے آغاز کو بھی سراہا، آرمی چیف نے بغیر کسی رکاوٹ کے نیشنل ایکشن پلان کے تیز نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ میں حکومتی ہدایات کے مطابق تمام ادارے تعاون یقینی بنائیں، پاک فوج حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشتگردوں کی مالی اعانت کیخلاف مکمل تعاون فراہم کرے گی۔کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف نے فیلڈ کمانڈرز کو آپریشنل تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے بہترین جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے کیلئے سخت تربیت یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

Previous Post

لاہور: دورانِ پی ایس ایل اسکولوں کے اوقاتِ کار تبدیل

Next Post

ٹرمپ نے ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا

Next Post
ٹرمپ نے ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا

ٹرمپ نے ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist