تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بانی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی

by ویب ڈیسک
نومبر 28, 2025
suhail afridi
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے شکوہ کیا ہے کہ وہ اپنے تمام آئینی و قانونی دروازے کھٹکھٹا چکے، مگر بانیٔ پی ٹی آئی  سے ملاقات کے لیے کوئی راستہ باقی نہیں بچا۔ راولپنڈی میں دھرنا ختم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عدالت کے واضح حکم کے باوجود نہ انہیں اور نہ دیگر رہنماؤں کو عمران خان سے ملنے دیا گیا، جب کہ ماضی میں جو لندن فرار ہو جاتے تھے انہیں پچاس پچاس افراد سے ملاقات کی اجازت ملتی تھی۔ سہیل آفریدی نے بتایا کہ ایک پورا دن، پوری رات اور پھر صبح ہو گئی مگر ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ ان کے مطابق وہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقات کریں گے اور انہیں باور کرائیں گے کہ تین ججز کی جانب سے دیے گئے احکامات پر کوئی عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عدالتیں اپنے فیصلوں کو پورا نہ کروائیں تو ملک میں جنگل کا قانون چھا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے  ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں باضابطہ درخواست بھی دائر کر دی ہے۔

adela jail

دھرنا ختم کرنے کے بعد وہ صبح کے وقت اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے، جہاں گورکھ پور ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک انہیں بانی پی ٹی آئی  کی خیریت کے بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کے ساتھ رات وہیں گزاری ہے، اور اگر اپنے قائد کے لیے ساری زندگی بھی باہر بیٹھ کر گزارنی پڑے تو وہ اس کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے دوٹوک کہا کہ مطالبات کی خاطر احتجاج اور دھرنوں سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی  سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر سہیل آفریدی گزشتہ روز گورکھ پور ناکے پر سولہ گھنٹے سے جاری دھرنا ختم کرنے کے بعد اسلام آباد روانہ ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی سے مشاورت کے بعد دھرنا ختم کیا گیا، جب کہ منگل کو دوبارہ اڈیالہ جیل آنے کی تجویز پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ اسی دن کارکنوں کو بھی بڑی تعداد میں آنے کی کال دی جائے گی تاکہ فیملی ملاقات کے موقع پر سیاسی دباؤ بڑھایا جا سکے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے دھرنے سے متعلق اپوزیشن اتحاد کو پہلے آگاہ نہیں کیا تھا، اور دھرنے کے چار گھنٹے بعد ان سے رابطہ کر کے معاملے کو سنبھالنے کی درخواست کی گئی۔ سہیل آفریدی کی خواہش تھی کہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان اپوزیشن اتحاد کی قیادت خود کرے، تاہم بات چیت کے بعد معاملہ خوش اسلوبی سے نمٹا لیا گیا۔

Previous Post

بابر اعظم ، ناپسندیدہ ریکارڈ کے مالک بن گئے

Next Post

پنجاب : ٹریفک قوانین پر سخت اور بڑے فیصلے

Next Post
پنجاب : ٹریفک قوانین پر سخت اور بڑے فیصلے

پنجاب : ٹریفک قوانین پر سخت اور بڑے فیصلے

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist