تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بھارتی قیادت سیزفائر برداشت نہیں کر پا رہی، پاکستان نے مؤثر ردعمل دیا

by ویب ڈیسک
جولائی 11, 2025
بھارتی قیادت سیزفائر برداشت نہیں کر پا رہی، پاکستان نے مؤثر ردعمل دیا
Share on FacebookShare on Twitter

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیز فائر مکمل طور پر مؤثر ہے، مگر نئی دہلی کی سیاسی قیادت اس حقیقت کو ہضم نہیں کر پا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دشمن کی اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دیا ہے اور ملکی دفاع ہر حال میں ناقابلِ تسخیر رہے گا۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالا لمپور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مشکل اقتصادی حالات کے باوجود بحالی کی جانب گامزن ہے اور اگلا ہدف دنیا کی بڑی معیشتوں کے گروپ جی 20 میں شمولیت ہے۔

 بھارت کا رویہ غیر سنجیدہ، سندھ طاس معاہدے کی معطلی قابلِ مذمت

وزیر خارجہ نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی نے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کر کے غیر سنجیدہ اور اشتعال انگیز طرز عمل اختیار کیا، تاہم پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ بھارت نہ تو پاکستان کا پانی روک سکتا ہے اور نہ ہی دریاؤں کے قدرتی بہاؤ میں تبدیلی کر سکتا ہے۔

 دشمن کے جنگی طیاروں کو تباہ کیا، بھارتی میزائل سکھ آبادی پر گرانے کا دعویٰ

اسحاق ڈار کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کو مؤثر جواب دینے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے بعد پاکستانی فضائیہ نے 6 بھارتی جنگی طیارے تباہ کیے، جن میں 4 جدید رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے جان بوجھ کر اپنے 2 میزائل سکھ برادری کے علاقے میں گرائے تاکہ اپنی ہی قوم کو اشتعال دلایا جا سکے، تاہم بین الاقوامی برادری نے بھارتی بیانیے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔

 امریکی وزیر خارجہ کی صبح 8 بجے کال، بھارت نے سیزفائر کی درخواست کی

اسحاق ڈار نے کہا کہ ایک موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے صبح سوا 8 بجے فون پر اطلاع دی کہ بھارت سیز فائر چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کا آغاز بھی بھارت نے کیا اور خاتمے کی درخواست بھی اسی نے کی۔

 پاکستانی فضائی حدود بند، بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے ردعمل میں پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں، جس سے بھارت کو شدید سفارتی اور تجارتی دباؤ کا سامنا ہے۔

 افغان پالیسی پر بھی تنقید، ملکی سلامتی کو نقصان پہنچا

افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ "کابل میں چائے پینے” اور دہشت گردوں کے لیے بارڈر کھولنے جیسی پالیسیوں نے پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام دشمن کے دانت کھٹے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ملکی دفاع ہر سطح پر محفوظ اور مؤثر ہاتھوں میں ہے۔

Previous Post

بھارت میں تاریخ کی سب سے بڑی عوامی ہڑتال

Next Post

مون سون الرٹ، سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری

Next Post
مون سون الرٹ، سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا  ہنگامی الرٹ جاری

مون سون الرٹ، سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist