تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایران کے اسرائیل سمیت خلیجی ممالک کے مختلف امریکی اڈوں پر ڈرون اور میزائل حملے

by ویب ڈیسک
مارچ 2, 2026
attack
Share on FacebookShare on Twitter

ایران نے اسرائیل پر تباہی خیز میزائلوں کا ایک نیا اور شدید سلسلہ شروع کر کے پورے خطے کو لرزا دیا ہے، جہاں کم از کم سات افراد زخمی ہوئے جبکہ متعدد گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں اور املاک کو بھاری نقصان پہنچا۔ خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں ایرانی میزائل گرنے سے زبردست آگ بھڑک اٹھی، جس نے علاقے کو خوف و ہراس کی لپیٹ میں لے لیا۔ اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی کہ مغربی یروشلم پر ہونے والے اس حملے میں نو اسرائیلی شہری ہلاک ہو گئے اور متعدد زخمی ہیں، جو اس جنگ کی اب تک کی سب سے ہولناک گھڑیوں میں سے ایک ہے۔تل ابیب، یروشلم اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بھی ایرانی میزائلوں کی بارش ہوئی، جس کے بعد سائرن کی چیخیں گونج اٹھیں اور ہزاروں شہریوں کو فوری طور پر بنکروں اور محفوظ مقامات کی طرف دوڑایا گیا، جہاں خوف کی ایک نئی لہر دوڑ گئی۔ یہ ایرانی جوابی کارروائی صرف اسرائیل تک محدود نہیں رہی بلکہ خلیجی ممالک کو بھی اپنی زد میں لے لیا، جہاں کویت میں امریکی سفارت خانے کے قریب دھواں اٹھتا دیکھا گیا اور فائر فائٹرز اور ایمبولینسز کی آمد کا منظر دیکھنے میں آیا۔ امریکی سفارت خانہ کویت نے اپنی ویب سائٹ پر سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا کہ سفارت خانے کی طرف نہ جائیں، گھروں کی نچلی منزل پر پناہ لیں، کھڑکیوں سے دور رہیں اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، کیونکہ میزائل اور ڈرون حملوں کا خطرہ اب بھی منڈلا رہا ہے۔

سعودی عرب آرامکو کی ریفائنری میں لگی کا کا ایک اور منظر https://t.co/PnhFgAT3VB pic.twitter.com/myg4fU7TkQ

— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) March 2, 2026

اسی دوران بحرین کے دارالحکومت منامہ، قطر کے دوحہ اور متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی میں بھی زور دار دھماکوں کی آوازیں گونجیں، جن میں سی این این کے مطابق دوحہ اور دبئی میں متعدد شدید دھماکے اور جنگی طیاروں کی چیخیں فضا میں گونج اٹھیں۔عراق کے کرد علاقے کے دارالحکومت اربیل میں بھی شدید دھماکوں کی اطلاعات ہیں، جہاں عراقی فضائی دفاعی نظام نے اربیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے والے میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کی کوشش کی۔

بحرین pic.twitter.com/pAxJOYLFcW

— صحرانورد (@Aadiiroy2) March 2, 2026

کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ کویت سٹی کے قریب مینا الاحمدی آئل ریفائنری میں ملبہ گرنے سے دو کارکن معمولی زخمی ہوئے، جبکہ بحرین کی وزارت داخلہ نے فضائی حملے کے سائرن فعال کر کے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی اور شیخ خلیفہ بن سلمان پل کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ خطے میں جاری اس تباہی خیز لڑائی اور جوابی حملوں نے خلیجی ممالک کو ہائی الرٹ پر لا کھڑا کیا ہے، جہاں شہریوں کو انتہائی احتیاط برتنے اور ہر لمحے تیار رہنے کی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں

Previous Post

امریکا سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے

Next Post

مشن ہے کہ ایران کی بیلسٹنگ میزائل صلاحیت کو تباہ کریں

Next Post
marco rubio 2

مشن ہے کہ ایران کی بیلسٹنگ میزائل صلاحیت کو تباہ کریں

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist