تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

خوشی ہے ایرانی صدر اپنے دوسرے گھر پاکستان آئے، شہباز شریف

by ویب ڈیسک
اپریل 22, 2024
خوشی ہے ایرانی صدر اپنے دوسرے گھر پاکستان آئے، شہباز شریف
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد میں  پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اورمہمان ایرانی صدر ابراہیم رئیسی شامل ہوئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان  8 شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ ان میں جوائنٹ اکنامک فری زون پر توثیق جبکہ سویلین معاملات میں عدالتی امور پر ایم او یو پر دستخط ہوئے۔ یہی نہیں دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی تعاون کے سمجھوتے، ویٹرنری اور حیوانات کی صحت سے متعلق معاہدے پربھی دستخط ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف اورایرانی صدر نے پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ پاکستانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام شعبوں میں تفصیلی گفتگو ہوئی، ایران اور پاکستان کے تعلقات صرف 76 سال سے نہیں، پاکستان کو سب سے پہلے ایران نے تسلیم کیا۔ محترم صدر ایران فقہ اور قانون پر مہارت رکھتے ہیں، غزہ پر سلامتی کونسل کی قرارداد کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، اقوام عالم خاموش ہے، غزہ میں مسلمانوں پر ظلم کے خلاف ایران نے مضبوط مؤقف اپنایا ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ ہے، غزہ میں مکمل جنگ بندی تک تمام مسلمان ملکوں کو متحد ہو کر آواز اٹھانی چاہیے، ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کے لیے آواز اٹھائی۔ مہمان صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ کے عوام کی حمایت پر پاکستان کے عوام کو سلام، غزہ کے عوام کی نسل کشی ہو رہی ہے۔  سلامتی کونسل غزہ کے معاملے پر ذمے داریاں ادا نہیں کر رہی، غزہ کے عوام کو ایک دن ان کا حق اور انصاف مل جائے گا۔ اُمید ہے یہ دورہ پاک ایران باہمی تعلقات کے لیے اہم ثابت ہو گا۔

Previous Post

اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس کے سربراہ مستعفی

Next Post

علی ناصر رضوی آئی جی اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا

Next Post
علی ناصر رضوی آئی جی اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا

علی ناصر رضوی آئی جی اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا

Discussion about this post

تار نامہ

ٹرمپ انتظامیہ کی  اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

ٹرمپ انتظامیہ کی اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

امریکہ کی ثالثی کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق

ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے

سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 31 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں کارروائیاں،15 دہشت گرد ہلاک

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist