تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایرانی سفیر کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف حمایت پر پاکستان سے اظہارِ تشکر

by ویب ڈیسک
جون 26, 2025
ایرانی سفیر کا  اسرائیلی جارحیت کے خلاف حمایت پر پاکستان سے اظہارِ تشکر
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران پر صہیونی جارحیت کے خلاف پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے دکھائی گئی یکجہتی کو ایرانی قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ اپنے بیان میں ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جس وقار اور بہادری کے ساتھ ایران کا ساتھ دیا، وہ قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ایک عظیم اور فیصلہ کن فتح کا جشن منا رہا ہے اور اس موقع پر پاکستان کی حمایت نے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔  رضا امیری مقدم نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، اراکین پارلیمنٹ، علمائے کرام، میڈیا اور سیاسی قیادت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔  ایرانی سفیر نے وزارت خارجہ پاکستان کی بھی تعریف کی، جس نے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور اسلامی تعاون تنظیم (OIC) جیسے عالمی پلیٹ فارمز پر ایران کی بھرپور وکالت کی۔  ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان نے ہمیشہ یکجہتی اور بھائی چارے کی مثالیں قائم کی ہیں، اور موجودہ صورتحال میں یہ تعلق مزید مضبوط ہوا ہے۔  آخر میں انہوں نے کہا کہ یہ فتح مسلم امہ کی اجتماعی یادداشت میں ایک روشن علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھی جائے گی — فخر، خود اعتمادی اور باطل پر حق کی جیت کی علامت۔

Previous Post

عثمان خواجہ کا آسٹریلوی ریڈیو اسٹیشن کو انٹرویو دینے سے انکار

Next Post

فورم فار ڈائیلاگ اینڈ ڈپلومیسی کا ہیوسٹن میں اجلاس

Next Post
فورم فار ڈائیلاگ اینڈ ڈپلومیسی کا ہیوسٹن میں اجلاس

فورم فار ڈائیلاگ اینڈ ڈپلومیسی کا ہیوسٹن میں اجلاس

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist